آستانۂ کلیمیہ، شیخ پیٹ میں روحانی وقار کے ساتھ رسمِ دستار بندیمولانا سید محمد احسن جیلی کلیمی مدنی بابا سجادہ نشین مقرر

آستانۂ کلیمیہ، شیخ پیٹ میں روحانی وقار کے ساتھ رسمِ دستار بندی
مولانا سید محمد احسن جیلی کلیمی مدنی بابا سجادہ نشین مقرر
حیدرآباد، 8 فروری (پریس ریلیز):
آستانۂ کلیمیہ ، شیخ پیٹ ( نزد درگاہ حضرت حسین شاہ ولیؒ )، حیدرآباد میں ایک نہایت روحانی ، بابرکت اور ایمان افروز تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ، جس میں مولانا سید محمد احسن جیلی کلیمی المعروف مدنی بابا کی رسمِ دستار بندی عقیدت و احترام کے ساتھ انجام دی گئی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا ۔ بعد ازاں ملک کے ممتاز علماء کرام ، مشائخِ عظام کی موجودگی میں مولانا سید محمد احسن جیلی کلیمی مدنی بابا کو آستانۂ کلیمیہ کا سجادہ نشین و جانشین مقرر کیا گیا ۔ رسمِ دستار بندی مولانا سید قطب الدین بخاری ، سجادہ نشین درگاہ حضرت میراں بخاریؒ ، عطاپور نے انجام دی ۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ مولانا سید محمد احسن جیلی کلیمی مدنی بابا کو اپنے جدِ امجد حضرت سید محمد رشید الحسن جیلی کلیمیؒ ( سابق سجادہ نشین آستانۂ کلیمیہ ) اور اپنے والدِ محترم حضرت سید محمد محامد الحسن جیلی کلیمیؒ المعروف مجاہد بابا سے بیعت ، خلافت اور اجازت حاصل تھی۔ حضرت مجاہد بابا کا وصال ( 18 جنوری 2026ء ) کو ہواتھا،کل رآت ان کی فاتحہ کے موقع پر یہ روحانی رسم جانشینی و سجادگی ادا کی گئی۔
علماء کرام و مشائخ عظام نے اپنے خطابات میں فرمایا کہ خانقاہی نظام صدیوں سے اصلاحِ معاشرہ، تزکیۂ نفس اور شریعت و طریقت کی ترویج و اشاعت کا مضبوط ذریعہ رہا ہے۔ مقررین نے نو منتخب سجادہ نشین کے لئے خصوصی دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں شریعتِ مطہرہ پر استقامت عطا فرمائے اور ان کے ذریعے دینِ اسلام کی خدمت کا سلسلہ مزید وسعت اختیار کرے۔
اس پُراثر روحانی تقریب میں علماء کرام ، مشائخ عظام  ، مریدین اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن میں خصوصیت کے ساتھ حضرت مولانا سید ولی محی الدین نبیرہ قادری صاحب ( شہزادۂ غوثِ اعظم )، مولانا سید ابوالفتح بندگی بادشاہ قادری صاحب (سجادہ نشین درگاہ بال کونڈہ شریفؒ و رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ)، مولانا سید قطب الدین بخاری صاحب، مولانا سید شاہ غوث احمد قادری کلیمی صاحب، مولانا سید شاہ ستار حسینی بندہ نوازی صاحب، مولانا ڈاکٹر سید شاہ سمیع اللہ حسینی بندہ نوازی صاحب، مولانا سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی المعروف رحمت بابا بندہ نوازی صاحب، امیرامارت امت اسلامیہ مولانا حافظ و قاری حکیم قاضی محمد عبدالرزاق قادری نقشبندی مجددی چشتی صاحب، بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشا انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ، مولانا سید ولی الدین بخاری صاحب، مولانا محمد عبدالمبین کلیمی، مولانا محمد عبدالوحید ریحان کلیمی، مولانا احمد محی الدین کلیمی، مولانا سید سراج الحسن جیلانی کلیمی سلیم اور دیگر حضرات شامل تھے۔
تقریب اختتام پذیر ہونے پر ملک و ملت کی سلامتی، امن و اخوت اور امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد