رانی پیٹ اسمبلی حلقہ کے اہم اراکین کے ساتھ ایک سرکاری مشاورتی اجلاس

رانی پیٹ اسمبلی حلقہ کے اہم اراکین کے ساتھ ایک سرکاری مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں معزز وزیر برائے دستکاری و ٹیکسٹائل جناب آر۔ گاندھی صاحب نے شرکت کی اور مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے آراء و تجاویز سماعت فرمائیں۔
میلوِشَارم دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جناب کربور ایوب صاحب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور میلوِشَارم شہر کی ضروریات اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔

اس موقع پر چنئی شمالی کے رکن پارلیمنٹ جناب ڈاکٹر کلانِدھی ویراسامى ایم۔پی۔ نے بھی سرکاری اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا جس میں علاقائی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد