مدرسہ قادریہ آمبور میں سالانہ انعامی جلسہ سے حضرت مولانا مفتی محمد مزمل صاحب قاسمی استاذ رفیق العلوم آمبورکا خطاب
مدرسہ قادریہ آمبور میں سالانہ انعامی جلسہ سے حضرت مولانا مفتی محمد مزمل صاحب قاسمی استاذ رفیق العلوم آمبورکا خطاب
................................................
(الطاف آمبوری )مولانا حافظ رحمت اللہ صاحب عمری امام و خطیب مسجد حنیف آمبور کی صدارت میں مسجد قادریہ میں مدرسہ قادریہ کا سالانہ جلسہ نہایت شاندار پیمانہ پر منایا گیا حضرت مولانا مفتی محمد مزمل صاحب قاسمی نے بطور مہمان خصوصی شریک رہکر خطاب فرمایا آپ نے سورہ یونس کی 58 ویں آیت کریمہ کی روشنی میں فرمایا ک مسلمانوں کو اللہ کے فضل اور رحمت سے خوش ہوجانا چاھیے
مولانا نے فرمایا کہ فضل سے مراد قرآن مجید ہے اور رحمت سے مراد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس ہے جو بلاشبہ دنیا و مافیہا کی دولتوں سے بہتر ہیں اللہ نے ہم پر بے شمار نعمتوں کی بارش فرمای اور ان کو عطا فرماکر کبھی احسان نہیں جتایا لیکن قرآن کی تعلیمات سے واضح ہوتا ہےا کہ قرآن کی دولت کو نازل فرماکر نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہماری ہدایت کے لیے مبعوث فرما کر اس کو بہت بڑا احسان قرار دیا ہے لہذا ہم قرآن مجید کی قدر کریں اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کریں اور اس فانی زندگی میں کبھی ختم نہ ہونے والی لا متناہی اخروی زندگی کی تیاری کریں فاضل مقرر نےفرمایا کہ ہم بہت غافل ہیں اور اللہ کے احکام کی پیروی کرنے میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں کاہلی اور سستی برتتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اللہ کی عظمت کا ہمیں استحضارہو اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی ہم قدردانی کریں اور اخروی زندگی کی تیاری کی ہر ہمیشہ فکر کریں آپ نے مکتب کے بچوں کی تعلیمی لیاقت پر اپنی مسرت کا اظہار فرمایا نیز اساتذہ و منتظمین کی خدمات کو سراہا
طلبا و طالبات نےقرات کلام پاک،نعت ،چہل حدیث،مسنون دعائیں،وضو و نماز کے مسائل پڑے اچھے انداز میں پیش کیے
نظامت حافظ منصور صاحب ناظم مدرسہ نے بڑے خوب صورت انداز میں کی
خطبہ استقبالیہ حافظ امین صاحب نے پیش کیا اور مفصل تعلیمی رپورٹ بھی آپ نے پیش فرمای
تقسیم سند و انعامات بدست مہمان خصوصی ہوے
ہدیہ تشکر حافظ نوراللہ معلم مدرس نے پیش فرمایا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں