میلوِشَارم: نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں آرکاٹ سٹی پولیس انسپکٹر کا خیرسگالی دورہ
میلوِشَارم نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں آرکاٹ سٹی پولیس انسپکٹر کا خیرسگالی دورہ
(راست)میلوِشَارم نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں آرکاٹ سٹی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جناب اشوک تھامس دُرائی نے خیرسگالی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر جناب کے. محمد ایوب نے انسپکٹر موصوف کا شال اوڑھا کر پرتپاک استقبال کیا اور انہیں تہنیت پیش کی۔
ملاقات کے دوران علاقے کے عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انسپکٹر صاحب نے مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور ان کے حل کے لیے فوری قانونی کارروائی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران، بشمول جناب کے وہ نشاط احمد اور جناب محمد فہیم بھی موجود تھے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں