رانی پیٹّ ضلع کے آرکاٹ یونین کے تحت واقع پنچایت یونین مسلم پرائمری اسکول، کِیل وِشَارم میں سالانہ تعلیمی معائنہ
---
رانی پیٹّ ضلع کے آرکاٹ یونین کے تحت واقع پنچایت یونین مسلم پرائمری اسکول، کِیل وِشَارم میں سالانہ تعلیمی معائنہ
(راست)رانی پیٹّ ضلع کے آرکاٹ یونین کے تحت واقع پنچایت یونین مسلم پرائمری اسکول، کِیل وِشَارم میں ویلور اردو سرکل کے معزز بلاک ایجوکیشنل آفیسر جناب ناصرالدین صاحب نے سالانہ تعلیمی معائنہ انجام دیا۔
اس موقع پر انہوں نے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی پڑھنے، لکھنے اور بنیادی حسابی صلاحیتوں کی جانچ کی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسکول میں موجود تمام تعلیمی و انتظامی رجسٹروں اور ریکارڈز کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران انہوں نے اساتذہ کی کاوشوں کی ستائش کی اور طلبہ کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر میر مدرس سلیم بادشاہ اسسٹنٹ ٹیچر اعجاز دلوی موجود تھے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں