ننھی حافظہ طیبہ فاطمہ شرفیہ کی تکمیلِ حفظِ قرآن پر شاندار تقریب، علماء و مشائخکی شرکت، رقت آمیز دعا سے محفل معطر
*ننھی حافظہ طیبہ فاطمہ شرفیہ کی تکمیلِ حفظِ قرآن پر شاندار تقریب،*
*علماء و مشائخ کی شرکت، رقت آمیز دعا سے محفل معطر*-
حیدرآباد، 16/ فبروری ( پریس نوٹ ) پیرِ طریقت حضرت مولانا الحاج شیخ مظہر محی الدین شرفیؒ کی نبیرہ اور حضرت مولانا الحاج حافظ شیخ شفیع محی الدین شرفی قادری چشتی حفظہ اللہ کی دخترِ نیک اختر ننھی حافظہ طیبہ فاطمہ شرفیہ نے تقریباً 10 برس کی عمر میں حفظِ قرآنِ حکیم کی سعادت حاصل کرلی۔ اس مبارک موقع کی مسرت میں بروز پیر 16/ فبروری دس بجے شب فلورا بینکٹ ہال ، کشن باغ روڈ ، بہادر پورہ میں ایک پُروقار و روح پرور تقریب اور شاندار دعوتِ طعام کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ننھی حافظہ نے قرآنِ حکیم کی مختلف آیاتِ مقدسہ کی دلنشیں تلاوت کلام پاک ، قراءت حضرت سیدنا امام عاصم کوفی رحمہ اللہ کی روایت کے مطابق پیش کی ، جس سے حاضرین بادیدہء نم بے حد محظوظ ہوئے اور روحانی کیفیت طاری ہوگئی ۔ بعد ازاں حضرت مولانا الحاج سید شاہ کاظم پاشاہ حسینی رضوی قادری شرفی مدظلہ سجادہ نشین شرفی چمن نے نہایت رقت آمیز دعا فرمائی۔
اس بابرکت و پُراثر روحانی محفل میں ممتاز علماء کرام اور مشائخ عظام کی کثیر تعداد شریک رہی ، جن میں بالخصوص حضرت مولانا الحاج سید شاہ رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی سجادہ نشین حضرت علیم الدین شرفیؒ قادری شرفی چمن ، نبیرۂ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ حضرت سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی المعروف رحمت بابا بندہ نوازی چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل، حضرت مولانا الحاج حافظ سید شاہ کلیم اللہ محمد محمد الحسینی چشتی کاشف پاشاہ بندہ نوازی ، حضرت مولانا الحاج ڈاکٹر حافظ سید رضوان پاشاہ قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ و فرزند سجادہ نشین قطب کرنول حضرت سید شاہ عبداللطیف لا اُبالیؒ ، حضرت مولانا الحاج عبدالقادر سیفیؔ ابوعمار عرفان اللہ شاہ نوری چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل بانی انجمن سیف الاسلام خلوت ، مفسرِ قرآن حکیم حضرت مولانا محمد محی الدین قادری محمودی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و خازن کل ہند انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ، بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر، مولانا حافظ قاضی الحاج محمد احتشام علی قادری شاذلی مولوی کامل جامعہ نظامیہ اور مولانا حافظ محمد نوشاد علی کے علاوہ دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔
تقریب کے انتظام و انصرام میں جناب شیخ سیف محی الدین شرفی اظہر ، جناب شیخ حسیب محی الدین شرفی اور جناب شیخ افتخار محی الدین شرفی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال اور خیر مقدم کیا۔ آخر میں مہمانوں کی تواضع پُرتکلف دعوتِ طعام سے کی گئی۔
تقریب کا ماحول روحانیت، مسرت اور شکرگزاری کے جذبات سے لبریز رہا اور حاضرین نے ننھی حافظہ کے روشن مستقبل کے لئے خصوصی دعائیں کیں اور کہاکہ مسلم معاشرہ میں ہماری بہنوں اور بھائیوں کو حافظہ طیبہ فاطمہ شرفیہ قادریہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے کم ازکم ہرخاندان سے ایک بچی کو حافظہء قرآن حکیم۔ و عالمہ بنانے کی سعئی پیہم کرنا ناگزیر قرار دیا ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں