ماہ رمضان میں مسلم ڈاکٹرس چند گھنٹوں کیلئے اپنی طبی خدمات مفت پیش کریں:محمد یوسف رحیم بیدری

ماہ رمضان میں مسلم ڈاکٹرس چند گھنٹوں کیلئے اپنی طبی خدمات مفت پیش کریں:محمد یوسف رحیم بیدری
 
بیدر۔ 26/فروری (راست) اس بات سے سبھی مسلمان واقف ہیں کہ ماہ رمضان میں ایک نیکی کادرجہ 70گناتک بڑھا دیاجاتاہے بلکہ ایسی بھی روایات ہیں جن میں کہاگیاہے کہ ماہ رمضان میں ایک نیکی کے بدلے بے شمار نیکیاں اللہ تعالیٰ عطا فرماتاہے۔ ماہ رمضان کی ان ہی خوبیوں کے پیش نظر پوری دنیا میں مسلمان کئی طریقوں سے نیک اور عمدہ امدادی کام انجام دیتے ہیں، تاکہ اپنے رب کو راضی کرسکیں اور اپنے اندر تقویٰ کی صفت پید اہوجائے۔ ماہ رمضان میں کئے جانے والے ایسے کئی کام کے لئے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اردو اور دکنی کے شاعر جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے مسلم ڈاکٹرس سے گزارش کی ہے کہ وہ ماہ رمضان میں ہردن چند گھنٹوں کے لئے مریضوں کی مفت تشخیص کریں۔ باضابطہ اعلان کیاجائے کہ ظہرتا عصر یا پھر مغرب تا عشاء بلالحاظ مذہب وملت فلاں مقام پر مفت تشخیص کی جائے گی۔ اور اس کے لئے ماہر ڈاکٹرس سامنے آئیں کیوں کہ ان کی یہ سرویس خالص اللہ کو راضی کرنے کے لئے ہوگی۔عام ڈاکٹر س بھی اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے اپنے رب کو راضی کریں۔ محمدیوسف رحیم بیدری نے ڈاکٹرس کے علاوہ عام مسلمانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اپنی فیلڈ کے غیرمسلم بھائیوں کو افطار کے وقت اپنے ہاں یاکسی ہوٹل میں دعوت دیں اوراتناہی نہیں بلکہ ماہ رمضان کے دوران غیرمسلم بھائیوں کوان کی اپنی زبان(ہندی، کنڑی، ملیالی، تیلگو، مراٹھی زبان) میں قرآن مجیدکا تحفہ پیش کریں تاکہ اسلام سے متعلق جو کچھ غلط فہمیاں یا غلط باتیں ذہن میں ڈال دی گئی ہیں وہ دور ہوسکیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک بھی ساتھ میں دی جائے۔  یہ دوکام سال 2026؁ء کے رمضان میں کرنے سے توقع ہے کہ مسلمانوں کااقبال بلندہوگا۔ علمائے کرام سے بھی اپیل ہے کہ اس تعلق سے جمعہ کے خطاب کے دوران امت مسلمہ کو توجہ دلائی جائے تو ممنون رہوں گا۔ 
تصویر منسلک ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد