اپنی زکوٰۃ مستحقین تک پہنچانے کے لئے ”زکوٰۃ سنٹر انڈیا بیدر“ یونٹ کوعطاکریں:محمد شفیع الدین صدر

اپنی زکوٰۃ مستحقین تک پہنچانے کے لئے ”زکوٰۃ سنٹر انڈیا بیدر“ یونٹ کوعطاکریں:محمد شفیع الدین صدر
بیدر۔ 17/فروری (پریس نوٹ) جناب محمد شفیع الدین صدر زکوٰۃ سنٹر انڈیابید ریونٹ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زکوٰۃ سنٹر انڈیا دراصل جماعت اسلامی ہند، جمیعت اہل حدیث، تبلیغی جماعت اور اہل سنت کے علماء کی رہنمائی میں قائم کیاگیاہے۔ جس سے امت کو فائدہ پہنچ رہاہے۔ 30سے 50ہزار کروڑ کی زکوٰۃ ہندوستان میں اداکی جاتی ہے۔ روزگار، تعلیمی وظائف، مواسات اور ہنگامی امداد ان چار مدات میں زکوٰۃ سنٹر انڈیا کام کرتاہے۔ یہ گورنمنٹ آف انڈیا میں رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ اپنے پرفارمنس، زکوٰۃ کے استعمال اور شفافیت کے حوالے سے جانا جاتاہے۔فی الحال ZCIکی 33برانچس پورے ملک میں کام کررہی ہیں۔ جبکہ 150برانچس کا ہدف ہے۔ جس کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ جناب محمد شفیع الدین نے بتایاکہ زکوٰۃ کا صحیح استعمال روزگار اور تعلیم کے حصول کے لئے ہو۔ زکوٰۃ فنڈ کی تقسیم ہمارے پاس اس طرح ہے۔ روزگار کے لئے امداد 45%، تعلیمی وظائف 20%، مواسات 20%، ہنگامی امداد5%جبکہ انتظامی اخراجات کے لئے 10%زکوٰۃ خرچ کی جاتی ہے۔ موصوف نے آگے بتایاکہ تمام ممبرس اعزازی طورپر خدمت دے رہے ہیں۔ ایک پیسہ بھی زکوٰۃ سنٹر انڈیا کا استعمال نہیں کیاجاتا۔ جناب صدر نے درخواستوں کی بابت بتایاکہ جو بھی درخواست آتی ہے، اس کی تحقیق اور جانچ کی جاتی ہے۔ UMCکی جانب سے تجزیہ ومنظوری کے بعد بینک اکاؤنٹ کے توسط سے ادائیگی کی جاتی ہے۔ ہماری اپیل ہے کہ زکوۃ سنٹر انڈیا کے کاز کو فائدہ پہنچانے کے لئے اہل خیر حضرات اپنی زکوٰۃ ہمارے یہاں جمع کریں۔اس عمل سے غیرمسلم احباب کے سامنے زکوٰۃ کے استعمال کی اچھی مثال جائے گی۔  ابتداء میں زکوۃ سنٹر انڈیا بیدر کے سکریڑی جناب شیخ سراج الدین نے پریس کانفرنس کے شرکاء کاتعارف کراتے ہوئے کہاکہ زکوٰۃ سنٹر انڈیا بیدر کی انتظامی کمیٹی 10افراد پر مشتمل ہے۔ محمد شفیع الدین صدر، جناب شیخ سراج الدین سکریڑی، جناب محمد احتشام الحق خا زن، رکن عاملہ میں اراکین جناب محمد نظام الدین، جناب محمدمجتبیٰ خان، انجینئر محمد شوکت علی، محمدفیاض الدین اور محمدعارف الدین شامل ہیں۔ آفس اسٹاف میں محمدرئیس الدین فیلڈ انسپکٹر اور سید سیف اللہ کوآرڈی نیٹر ہیں۔ اسی طرح مشاورتی کمیٹی میں ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس، محمد آصف الدین چیرمین وزڈم انسٹی ٹیوشنس، ڈاکٹر سید حسام الدین عزیر (صدرقاضی)، جناب سید سراج الدین نظامی نائب صدر جمیعت اہل سنت، جناب مفتی محمدایوب سلیم صدر جمیعتہ علماء ہند بیدر، محمد ظفراللہ خان، رکن JIHبیدر، جناب محمد احتشام الحق (حق میڈیکل)، محترمہ بلقیس بانو (ناظمہ AIITAوومنس ونگ)، جناب محمد احمدسیٹھ (ضلع سکریڑی الامین گروپ)، جناب رفیق احمد گادگی (صدر کارونیہ سوسائٹی، رکن اڈوائزری کونسل رفاہ)، جناب محمد ظہوراحمد (سکریڑی APMCمارکیٹ)، جناب محمد اشفاق احمد (صدر رفاہ، میٹرو سوپر مارکیٹ)،محترمہ صبیحہ خانم (رکن JIHبیدر)،محترمہ شائستہ ناز (صدر مجلس عالمات JIHبیدر)، جناب انجینئر عبدالستار مؤظف، ایڈوکیٹ منصور احمد خان (صدرموتی مسجد)، جناب محمدجواد (سابق صدر عیدگاہ کمیٹی)، جناب شیخ سراج الدین (سی ای او، ہیلنگ ٹری اسپتال)، محمدکاشف الحق (رائل چھالیہ)، محمد طہٰ کلیم اللہ صدیقی (صدر اسریٰ پبلک اسکول)، محمدمحسن قریشی (صدر گڈلک پبلک اسکول)، محمد وقار الدین سیٹھ (پارٹنر ہوٹل بیدر گیٹ وے)، محمد عارف الدین (صدر AIITAبیدر)، ڈاکٹر فہیم الدین قریشی (چیف وٹرنری آفیسر) شامل ہیں۔ یہ ٹیم زکوٰۃ سنٹر انڈیا بیدر کی ٹیم ہے۔ اور انتہائی فعال ہے۔موصوف نے آگے بتایاکہ مستحق فرد زکوٰۃ کے لئے درخواست دے سکتاہے۔ ہم کیس کی پرائیویسی کو متاثر ہونے نہیں دیتے۔ کئی ایک افراد ہم سے استفادہ کرتے ہیں۔ جناب صدر شفیع الدین صاحب نے یہ بھی بتایاکہ روزگار کے ضمن میں فیکٹر ی لگوانے کے لئے بھی رقم دی جاتی ہے۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ اسلام میں زکوٰۃ کانظام اجتماعی طورپر لازم کیاگیاہے۔ جس قدر زکوٰۃ ہمیں وصول ہوتی ہے وہ تقسیم کردی جاتی ہے۔ زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے زکوٰۃ سنٹر انڈیا بیدر یونٹ کے اکاؤنٹ نمبر 50200069715234، HDFCبینک بیدر پر زکوٰۃ بھیجی جاسکتی ہے۔ جس کاIFSCکوڈHDFC0000972ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے جناب محمد شفیع الدین صدر 8123037253اور جناب شیخ سراج الدین سکریڑی سے  9900227269پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد