استقبالِ رمضان اور فضیلتِ علمِ دین پر عظیم الشان روح پرور جلسہ حفظ قرآن حکیم کی تکمیل کرنے والی ہر طالبہ کو ایک لاکھ روپیئے دینے کا اعلان طالبات کے تعلیمی مظاہرے نے حاضرین کے دل موہ لئے ، علماء کے بصیرت افروز خطابات

استقبالِ رمضان اور فضیلتِ علمِ دین پر عظیم الشان روح پرور جلسہ حفظ قرآن حکیم کی تکمیل کرنے والی ہر طالبہ کو ایک لاکھ روپیئے دینے کا اعلان طالبات کے تعلیمی مظاہرے نے حاضرین کے دل موہ لئے ، علماء کے بصیرت افروز خطابات
کولم پلی، ضلع نارائن پیٹھ، 15 / فبروری 
(راست)کولم پلی میں واقع مدرسہ رابعہ بصریہؓ للبنات کی مجلسِ انتظامیہ کے زیرِ اہتمام مدرسہ میں استقبالِ ماہِ رمضان المبارک اور فضیلتِ علمِ دین کے عنوان سے ایک روح پرور و ایمان افروز سالانہ جلسہ عام منعقد کیا گیا۔ یہ بابرکت پروگرام 15/ فبروری 2026 بروز اتوار 10 بجے دن تا دوپہر دیڑھ بجے دن تک منعقد ہوا جس میں اطراف و اکناف کے علماء کرام ، مشائخ عظام ، معززینِ علاقہ اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مدرسہ کے بانی و ناظم اعلیٰ مولانا حافظ محمد عبدالباری اشرفی نے چوتھی سالانہ تعلیمی و مالیہ رپورٹ پیش کی- جلسہ کی صدارت و خصوصی خطاب بھارت سیوا رتن ایوارڈ یافتہ اسد العلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی جامع السلاسل (مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر، تلنگانہ) نے اعلان کیا کہ مدرسہ رابعہ بصری رضی اللہ عنہا کے انتظامیہ کی جانب سے حافظ قرآن حکیم بننے والی ہر طالبہ کو ایک لاکھ روپیئے نقد انعام عطا کیا جائے گا ،علمِ دین کی فضیلت قرآن حکیم و احادیث نبویؐ کی روشنی میں بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ علمِ دین انسان کے لئے دنیا و آخرت کی کامیابی کا اہم ترین ذریعہ ہے ۔ قرآنِ حکیم میں اللہ تعالیٰ کا ارشادِ ربانی ہے کہ يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ (اللہ ایمان والوں اور علم والوں کے درجات کو بلند فرماتا ہے) — سورۃ المجادلہ: 11،اسی طرح حدیثِ نبویؐ کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا:مَن يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ (اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے) — بخاری شریف و مسلم شریف، انہوں نے رمضان المبارک کا دل کی عمیق گہرائیوں سے استقبال و خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان المبارک اصلاحِ نفس ، عبادت اور علم کے نور سے دلوں کو منور کرنے کا مہینہ ہے ،انہوں نے یہ بھی کہاکہ خاتم النبیین شفیع المذنبین رحمۃ اللعٰلمین حضور اکرم صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم نے اپنے صحابہء کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے شعبان المعظم کے آخری دنوں میں ارشاد فرماتے کہ ائے لوگو تم پر ایک ایسا مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے جس میں نفل نماز کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر فرائض کے برابر کردیا جاتا ہے اور اسی ماہ مقدس میں ایک ایسی رآت ہے جسے شب قدر کہا جاتا ہے ،عرش الہی پر فرشتوں کا کعبہ عرش الہی ہے جس میں یکبارگی میں سارے قرآن حکیم کو محفوظ کردیا گیا ،ماہ صیام المبارک میں پانچ طاق رآتوں میں محفوظ کردیا گیا ہے اور اسے ان طاق رآتوں میں شب قدر کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،چونکہ ایک رآت کی عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے افضل قرار دیا گیا، ایک ہزار مہنیہ الحمد للہ تقریبا 84 برس ہوتے ہیں ۔مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے حضرت مولانا حافظ وقاری محمد عبدالکریم اشرفی امام و خطیب مکہ مسجد کوڑنگل و خلیفہء مُجاز حضرت علامہ سید محمد مدنی میاں صاحب قبلہ اشرفی الجیلانی ، حضرت مولانا مفتی محمد شفاعت علی نقشبندی مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ (خطیب جامع مسجد، نارائن پیٹھ) اور مولانا حافظ و قاری محمد فخرالدین امام مسجد حنان محبوب نگر نے بھی اپنے خطابات میں بچیوں کی دینی تعلیم کی اہمیت وافادیت اور فضیلت کے علاوہ ، والدین کی ذمہ داری اور رمضان المبارک کی تیاری پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ایک لڑکی کو دیندار بنانا سارے معاشرہ کو دیندار بنانے کے مترادف ہے ماہ رمضان المبارک کے تیس روزے فرض کئے گئے ہیں ۔ جلسہ میں مدرسہ کی طالبات نے حمد بارئ تعالی نعت شریف ، تقاریر اور دینی معلومات پر مشتمل خوبصورت تعلیمی مظاہرہ پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام کیا گیا تھا جبکہ بعد ازاں تمام شرکاء کے لئے ضیافتِ طعام کا بھی بہترین اہتمام کیا گیا تھا۔ شہہ نشین پر حضرت سید کلاں حسینی بندہ نوازی ،حضرت مولانا حافظ وقاری سید شاہ یونس قادری اشرفی جلالی سگری نجیب الطرفین ، حضرت مولانا حافظ محمد نواز خان مولوی کامل جامعہ نظامیہ و معلم گرمٹکال ،حضرت شاہ منور حسین قادری انپور کرناٹک ، حضرت محمد جلال صدر مدرس دارالعلوم اشرفیہ ،مولانا حافظ محمد عرفات نظامی ،جناب محمد تاج الدین صدر جامع مسجد کولم پلی اور جناب محمد فضل احمد، کےعلاوہ دیگر حضرات موجود تھے-
اجتماع کے اختتام پر عالمِ اسلام کی سلامتی ، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور ماہِ رمضان کی برکتوں کے حصول کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس کامیاب پروگرام پر عوام و خواص نے مدرسہ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد