عالمِ اسلام کو ماہِ صیام کی پیشگی تیاری کا مشورہحضرت مولانا صوفی خواجہ سید مرتضیٰ علی حسینیؒ کا علماء کرام، مشائخ عِظام کے اجتماع سے خطابقاضی محمد خلیل احمد شطاری حیدرآباد خلافت سے سرفراز

عالمِ اسلام کو ماہِ صیام کی پیشگی تیاری کا مشورہ
حضرت مولانا صوفی خواجہ سید مرتضیٰ علی حسینیؒ کا علماء کرام، مشائخ عِظام کے اجتماع سے خطاب
قاضی محمد خلیل احمد شطاری حیدرآباد خلافت سے سرفراز
عثمان آباد ( مہاراشٹرا ) قطبُ الاقطاب حضرت سیدنا خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہیؒ دہلی کے خلیفہء مُجاز حضرت خواجہ شمس الدین غازیؒ عثمان آباد مہارا شٹرا کے سجادہ نشین و موروثی متولی  سیّاحِ عالم ، صوفیٔ با صفاء ، ولیٔ برحق ، ابوالمشائخ حضرت مولانا الحاج صوفی خواجہ سید مرتضیٰ علی حسینی المعروف صوفی افسر علی پاشاہ صاحب قبلہ مدظلہ ( چشتی ، قادری ، نقشبندی ، جامع السلاسل ) نے عالمِ اسلام کے مسلمانوں کو تلقین کی ہے کہ وہ ماہِ صیام المبارک کی تیاری اسی ماہ مقدس سے شروع کر دیں ۔حضرت قبلہ نے مسلمانوں پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ نمازِ پنجگانہ باجماعت کی پابندی کی جائے ، ماہ رمضان المبارک میں بیس رکعت تراویح اہتمام کے ساتھ ادا کی جائیں ، نماز تہجد ، اشراق ، چاشت اور اوابین کو معمول بنایا جائے تاکہ قرب الہی حاصل ہوسکے ، قرآنِ حکیم کی تلاوت ترجمہ کے ساتھ کی جائے ، درودِ شریف کی کثرت کی جائے اور ہر صبح و شام ذکرِ الٰہی میں مشغول رہا جائے اس امر کا انکشاف انہوں نے کل بعد نمازِ ظہر علماءِ کرام اور مشائخِ عظام کے ایک عظیم الشان نمائندہ اجتماع سے طویل خطاب کے دوران کیا ۔ اپنے پُراثر خطاب میں حضرت قبلہ خواجہ صوفی سید افسرعلی پاشاہ نے روحانی اصلاح ، شریعت و طریقت کی اہمیت اور باطنی پاکیزگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر مؤظف آر ٹی او جناب محترم قاضی محمد خلیل احمد صاحب شطاری مؤظف آرٹی اُو کو حضرت مولانا صوفی خواجہ سید مرتضیٰ علی حسینی صاحب قبلہ حفظہ اللہ حصرت صوفی  افسر پاشاہ صاحب مدظلہ نے 11765 سلاسل میں خلافت سے سرفراز فرمایا ، جس پر حاضرینِ محفل نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔
اس روح پرور اجتماع میں نبیرۂ کعبۂ دکن حضرت سیدنا خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ، حضرت سید شاہ رحمت محمد الحسینی المعروف رحمت بابا صاحب قبلہ ( چشتی، قادری، نقشبندی، سہروردی ، جامع السلاسل )، بھارت سیوا رتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویرِ صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی ، مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر تلنگانہ ، الحاج محمد عبدالمبین انصاری قادری ابوالعلائی جہانگیری جامع السلاسل محبوب نگر، الحاج محمد عبدالباری انصاری نقشبندی مجددی قادری مداری جامع السلاسل محبوب نگر کے علاوہ دیگر علماء ، مشائخ اور معزز شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔
اجتماع کا اختتام دعا پر ہوا جس میں عالمِ اسلام کی سلامتی ، اتحادِ امت اور ملک و ملت کی ترقی و خوش حالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد