متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ چنئی کے زیرِ اہتمام اعزازی تقریب و مشاعرہ

متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ چنئی کے زیرِ اہتمام اعزازی تقریب و مشاعرہ
چنئی (پریس ریلیز): 
متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ  کے زیرِ اہتمام 14 فروری 2026 بروز ہفتہ شام 5:30 بجے کانفرنس ہال، بیت المال کنونشن ہال، چنئی 5، میں ایک شاندار اور باوقار اعزازی تقریب و مشاعرہ کا اعلان کیا گیا تھا۔  بعد مغرب اس جلسہ اور مشاعرہ کا آغاز ہوا، جس میں اہلِ علم، شعرا کرام اور ادب نواز حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کی سرپرستی متحدہ اردو تنظیم کے صدر جناب روح اللہ صاحب روحی نے فرمائی۔معروف محقق، نقاد و ادیب ڈاکٹر حیات افتخار صاحب (سابق صدر شعبۂ اردو، قائد ملت کالج، میڈاواکم، چنئی) نے صدارت کی۔
محفل کا آغاز قاری یاسین ندوی صاحب کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ ڈاکٹر وجیہ الزماں صاحب رایے چوٹی، نے نعتیہ کلام پیش کر کے سامعین کے دلوں کو منور کیا۔ طالب علم فاضل شریف نے مرزا غالب کی غزل پیش کی۔ نظامت کے فرائض ساجد حسین ندوی صاحب، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہء اردو، نیو کالج چینییء نے نہایت خوش اسلوبی اور سلیقہ مندی کے ساتھ انجام دیے۔
بعد ازاں شاہد مدراسی نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کی شال پوشی کر کے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں اردو زبان و ادب کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ کی علمی و ادبی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ تنظیم کو باضابطہ طور پر ٹرسٹ کی حیثیت سے رجسٹریشن ہو گیا ہے، اور اس اہم پیش رفت پر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے نئی نسل میں اردو کے ذوق و شوق کو بیدار کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔
نیز اس تقریب میں امان اللہ امان کی رحلت پر ڈاکٹر حیات افتخار صاحب نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے تعزیتی قرار داد پیش کیا. 
مشاعرہ کے دوران شعرا کرام نے اپنا منتخب کلام پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اور بھرپور داد سے نوازا۔ پوری محفل ادب کے رنگ میں رنگی ہوئی اور نہایت پُروقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
آخر میں شاہد مدراسی نے تمام مہمانانِ گرامی اور شرکائے محفل کے علاوہ ظہیر الدین صاحب، ذمہ دار بی۔ یم کنوینشن ہال کا شکریہ ادا کیا، اور دعا کے ساتھ یہ یادگار تقریب بحسن و خوبی اختتام کو پہنچی۔
اس میں بطور مقرر و شاعر ڈاکٹر امان اللہ یم بی صاحب، ڈاکٹر رفیق باشا حسینی صاحب، محترمہ ڈاکٹر پروین فاطمہ اور ڈاکٹر اعجاز حسین صاحب نے شرکت کی۔ جبکہ بحیثیت مہمان شاعر ڈاکٹر ہاشم طلیق صاحب اور ڈاکٹر نذیر مہک صاحب، (رایے چوٹی) نے شرکت کی۔ مقامی شعرا میں اویس یاسین، ایوب مدراسی، ماہر مدراسی، سجاد رفعت، پروین فاطمہ، امان محمدی،  اسانغنی مشتاق رفیقی، شاہد مدراسی، ببر نواب مدراسی نے شرکت کی.
سامعین میں کثیر تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں جن میں ڈاکٹر نکہت ناز صاحبہ، فریدہ شاہد اور نیلوفر ادیب صاحبہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
بطور سامع حضرات:  ظفر اللہ رحمانی، مسعود احمد، محمد سلیم و اہلیہ، محمد ضیاء و اہلیہ، محب اردو سلطان صاحب، محبان اردو سے تمیم اور عبد الرحمان اور وانمباڑی سے مشتاق رفیقی صاحب کے خاندان سے نوجوان طبقے کے افراد وغیرہ شریک رہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد