عرس سبیلؒ کا 23/ مارچ تا 25 مارچ دبیل پور میں اہتمام-
*عرس سبیلؒ کا 23/ مارچ تا 25 مارچ دبیل پور میں اہتمام*-
محبوب نگر-19/مارچ ( پریس نوٹ ) حضرت مولانا محمد فضیل سبیلی چشتی قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت سبیلؒ عدن باغ ڈبیل پور ،میڑچل ضلع نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ حضرت خواجہ نکتہ نوازؒ حضرت شاہ محمد سبیل اللہ چشتی القادری المحمودی رحمہ اللہ کے سالانہ سہ روزہ عرس شریف تقاریب کا 3 /شوال المکرم تا 5 / شوال المکرم مطابق 23/ مارچ تا 25/مارچ بروز پیر تا چہارشنبہ نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہیں سجادہ نشین تقدس مآب حضرت شاہ محمد کمال احمد چشتی القادری المحمودی السبیلی تمام مراسم عرس شریف انجام دینگے- 3/ شوال المکرم بروز پیر غسل شریف بعد نماز عشاء- صندل مبارک 4 /شوال المکرم بروز منگل بعد نماز عصر خدمت صندل مالی و گل افشانی صلوٰۃ و سلام اور صاحب سجادہ کی رقت آمیز دعا ہوگی- بعد نماز مغرب تناول تبرک -بعد نماز عشاء محفل سماع ہوگی - 5 / شوال المکرم بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب جشنِ چراغاں ،ختم القرآن و فاتحہ خوانی سے سہ روزہ عرس شریف تقاریب کا اختتام عمل میں آئے گا-
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں