غزل (ہولی کے حوالے سے)میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک

غزل (ہولی کے حوالے سے)
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک 
تم محبت کارنگ ڈالوگے 
دل کو میرے ہمیشہ پالوگے

رنگنے والے جسم کومیرے 
میرے احساس کو بھی جالوگے

عمر بے حد بڑی ہے لیکن کیا
رنگ بارش میں تم نہالوگے؟

سن رہے ہیں کہ آئے گامحبوب 
اب کہ ہولی میں کیامنالوگے 

نوجوان تو کریں گے مستی ہی 
خود کو مستی سے تم بچالوگے؟

پوچھنا ہے کہ آئی ہولی ہے 
میرے اپنے بھی دل کوبھالوگے 

آج رنگین زندگی ہے یہ 
ایسے موقع پہ میر ؔآلوگے؟

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت