قطعات پروفیسر مقبول احمد مقبول

قطعات
پروفیسر مقبول احمد مقبول
                                        9028598414
 مکرم چیز ہے نورِبصیرت
 ہر اک دولت سے بڑھ کر ہے یہ دولت
نظر ہوتی ہےاس سے عار فانہ 
 عیاں ہے اس سے ہر شے کی حقیقت

کوئی ہو لاکھ عالم اور دانا 
کہیں بھی لوگ اسے سب سے سیانا
 مگر سو بات کی اک بات یہ ہے 
 نہ جانا کچھ بھی، جو خود کو نہ جانا

ہمیشہ جاگنا ہے، سو نہ جانا 
نظاروں میں یہاں کے کھو نہ جانا
 یہ سچ ہے، آپ کی خاطر ہے دنیا 
 مگر دنیا کے بندے ہو نہ جانا

اگر تو چاہے فخرِ انجمن ہو 
 تری دھرتی ہو تیرا ہی گگن ہو
 یقیناً ہوگا یوں ہی، شرط یہ ہے
عمل کے راستے پر گامزن ہو

اگر تم دیکھتے ہو خواب ایسا 
رہِ ہستی، رہے روشن ہمیشہ
 بہت آسان اور سستا ہے نسخہ
سدا روشن رکھو شمعِ تمنا

عمل سچا یقیں محکم نہیں ہے 
ارادہ کوئی مستحکم نہیں ہے
 ملے گی کامیابی کیسے تجھ کو 
تڑپ اور جستجو پیہم نہیں ہے

پیامِ امن و رحمت کے لیے ہے
 یہاں تعمیرِ جنت کے لیے ہے
 یہ نکتہ یاد رکھنا اے مسلماں ! 
 تری ہستی قیادت کے لیے ہے

حقیقت ہے، نہیں کوئی فسانہ 
ہمارے حق میں ہے یہ تازیا نہ
زمانہ آج ٹھکراتا ہے ہم کو
کبھی تھا اپنی ٹھو کر میں زمانہ

Address:
Professor Maqbool Ahmed Maqbool
C/O MKG Electricals,Near Dargah Karimullahshah Qadri
Chitguppa-585412 ,Distt.Bidar(K.S)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد