تملناڈو اردو لٹریری ایسوسیشن کے اراکین نے ڈاکٹر نعیم الرحمن صاحب نایب چیرمین‌ تملناڈو اسٹیٹ اردو اکادمی سے دفتر میں ان سے ملاقات اور شال پوشی کی۔۔۔

تملناڈو اردو لٹریری ایسوسیشن کے اراکین نے ڈاکٹر نعیم الرحمن صاحب نایب چیرمین‌ تملناڈو اسٹیٹ اردو اکادمی سے دفتر میں ان سے ملاقات  اور شال پوشی کی۔۔۔  
موقعہ پر ڈاکٹر طیب خرادی صاحب اور دیگر شعبوں کے سابق افسران بھی موجود تھے۔ 
تصاویر میں ایسوسیشن کے نایب صدر، سکریٹری اور نایب سکریٹری کو دیکھا جا سکتا ہے۔
 تملناڈو اسٹیٹ اردو اکادمی کے نایب چیرمین کو ان‌ کی انتھک کاوشوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہویے ان سے ملاقات کی گئی  تھی اور‌ ان کی شال پوشی کی رسم ادا‌ کی گیی۔۔۔ 
یہ محض ایک ملاقات ہی نہیں تھی بلکہ اکادمی کے تعلق سے ان‌ کی کارکردگی کو بہتر طریقے سے جاننے کا موقعہ بھی فراہم ہوا۔ جس طرح میں نے پہلے ہی کہا تھا ایک مرحلہ اردو اکادمی کے لئے باقی ہے جو اکادمی کے لئے سکریٹری کا تقرر۔ جس کے لئے ڈاکٹر نعیم‌ الرحمن صاحب اپنی پوری کوشش کے ساتھ جڑے ہویے ہیں۔ اور آفس روم کو وسیع کرنے کے تعلق سے بھی بہت ہی پختگی سے کام لے رہے ہیں۔ 
ہم انہیں دعا دیتے ہیں کہ وہ اپنے طریقے سے ہی سہی کام کرتے رہیں مگر اردو قوم کے ادباء و شعراء کا حق بھی ان‌ تک پہنچانے میں کوئی  کمی نہ ہو۔
یہ ملاقات اردو کی ترویج  و اشاعت کے سلسلے میں اہم ثابت ہویی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد