بیدرضلع کے سی آر پی ایف جوان کی موت
بیدرضلع کے سی آر پی ایف جوان کی موت
بیدر۔ 31/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر ضلع، اوراد تعلقہ کے کوٹھا بی گاؤں کے سی آر پی ایف جوان آنند بھیمنا وڈے (32سالہ) کی جھارکھنڈ میں موت واقع ہوگئی۔وہ تقریباً 10 سال سے سی آر پی ایف میں کام کر رہے تھے۔ پیر کی رات اپنے گھر والوں سے بات کی۔معلوم ہوا کہ ان کی موت منگل کی صبح ہوئی۔ موت کی صحیح وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ آنجہانی آنند بھیمنا وڈے کی میت آج رات 11/ بجے حیدرآباد پہنچے گی اور بدھ کی صبح 3/ بجے آبائی گاؤں پہنچے گی۔ریاض پاشاہ کوللوری کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح 11 بجے آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں