مسلمانان عالم بعد رمضان بھی عبادتوں کاسلسلہ رکھیں جاری**جامع مسجد حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ چنا منگلارم میں کل رآت اختتامِ قرآن پر روح پرور خطابات
*مسلمانان عالم بعد رمضان بھی عبادتوں کاسلسلہ رکھیں جاری*
*جامع مسجد حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ چنا منگلارم میں کل رآت اختتامِ قرآن پر روح پرور خطابات*
چنا منگلارم-16/ مارچ ( پریس نوث ) جامع مسجد حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ چنا منگلارم منڈل معین آباد ضلع رنگا ریڈی میں ماہِ صیام المبارک کی با برکت رآتوں میں جاری تراویح کی نماز کے دوران کل 15 / مارچ بروز اتوار نماز تراویح میں چاند رآت سے تسلسل کیساتھ دیڑھ پارہ کی تلاوت قرآنِ حکیم کے روح پرور اختتام کے موقع پر ایک پُر وقار اور ایمان افروز جلسہء عظمت قرآن مجید و فضائل شب قدر کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس مبارک محفل کی صدارت مفسرِ قرآن حکیم حضرت علامہ محمد محی الدین قادری محمودی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و خازن کل ہند انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ نے فرمائی۔ اس موقع پر بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر نے بحثییت مہمان خصوصی قرآنِ حکیم اور احادیث نبوی صل اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وصحبہ وسلم کی روشنی میں مدلل و مفصل خطاب فرمایا ۔
صدرِ اجلاس حضرت علامہ محمد محی الدین قادری محمودی نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ قرآنِ حکیم اللہ رب العزت کی آخری آسمانی کتاب ہے جو قیامت تک آنے والی انسانیت کے لئے ہدایت، رہنمائی اور نجات کا کامل دستور ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ قرآنِ مجید محض تلاوت کے لئے نہیں بلکہ اس پر غور و فکر اور اس کے احکام پر عمل پیرا ہونا بھی ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسلمان قرآنِ حکیم کو اپنے انفرادی اور اجتماعی زندگی میں نافذ نہیں کریں گے اس وقت تک حقیقی کامیابی ممکن نہیں۔ انہوں نے قرآنِ کریم کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ کتاب ہے جس کے بارے میں خود رب کائنات نے ارشاد فرمایا کہ “ذٰلِکَ الْکِتَابُ لَا رَیْبَ فِیہِ ھُدًی لِّلْمُتَّقِینَ” یعنی یہ وہ کتاب ہے جس میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں اور یہ پرہیز گاروں کے لئے ہدایت ہے۔
بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی نے اپنے پُراثر خطاب میں فرمایا کہ ماہِ رمضان المبارک دراصل قرآنِ حکیم کا مہینہ ہے کیونکہ اسی مبارک مہینے میں قرآنِ مجید نازل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تراویح میں قرآنِ حکیم کا سننا اور سنانا امتِ مسلمہ کی ایک عظیم دینی روایت ہے جس کے ذریعے مسلمانوں کے دل قرآن سے جڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ کریم انسان کو اخلاق، عدل، بھائی چارہ اور امن کا درس دیتا ہے۔ اگر مسلمان قرآن کے پیغام کو سمجھ کر اس پر عمل کریں تو معاشرے سے ظلم، ناانصافی اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔
مولانا محسن پاشاہ قادری نے احادیث نبوی صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم کی روشنی میں قرآن کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور اکرم صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم نے ارشاد فرمایا: “خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ” یعنی تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔ انہوں نے کہا کہ حافظانِ قرآن اور قرآن پڑھنے والوں کو اللہ تعالیٰ کے یہاں بڑا مقام حاصل ہے اور قیامت کے دن قرآن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت وبخشش کرے گا۔مولانا نقشبندی نے یہ بھی کہاکہ مسلمانان عالم کو چاہیئے کہ وہ شیطان کی دشمنی کو سمجھیں رب تبارک تعالیٰ سے اس نے وعدہ لے کر آیا ہیکہ کل صبح قیام قیامت تک تیرے بھٹکانے کی اجازت عطا فرما اللہ جل مجدہ نے اسے اجازت مرحمت فرمادی قرآن حکیم ارشاد ربانی ہوتا "ان الشیطن للانسان عدو مبین" یعنی شیطان انسانیت کا کھلا دشمن ہے،بعد رمضان بھی مساجد کو عبادات سے ماہ صیام المبارک کی طرح اپنی جنین نیازوں سے بھری بھری رکھنا ملت اسلامیہ کا اولین فریضہ ہے-
اختتامِ مجلس پر مولانا حافظ محمد عبدالعظیم حافظِ قرآن کی خدمت میں تہنیت پیش کی گئی اور حاضرین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ قرآنِ حکیم کے نور سے امتِ مسلمہ کے دلوں کو منور فرمائے، مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق عطا کرے اور ہمیں قرآن و سنت پر مکمل عمل کرنے کی توفیق رفیق عطا فرمائے۔
مفسرقرآن حکیم نے ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کےاندر اتحاد اور عالم اسلام میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعاء بھی کی گئی جبکہ مسجد کے ذمہ داران اور مقامی عوام کی کثیر تعداد اس روحانی و بابرکت محفل میں شریک رہی۔مولانا حافظ محمد عبدالعظیم کی قراءت کلام پاک سے مقدس جلسہ کا آغاز ہوا-بلبل باغ مدینہ محمد شجاع الدین خلیل محمودی قادری اور سید جہانگیر نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہء نعت شریف پیش کی -شہہ نشین پر جناب نواب قیصر الدین خاں قادری ، جناب شیخ رسول صاحب معتمد مجلس انتظامی جامع مسجد سیدنا ابوبکر صدیقؓ ،جناب محمد عبدالرزاق ، جناب سید اقبال ،جناب محمد منیر الدین ، جناب محمد ریاض ، جناب سید قاسم ،جناب محمد میاں ودیگر حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے-اسدالعلماء مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے صلوٰۃ وسلام پیش کیا اور مفسرقرآن حکیم علامہ محی الدین قادری محمودی کی رقت آمیز دعا پر رآت دیر گئے جلسہ کااختتام عمل میں آیا-
*جامع مسجد یلکا گوڑہ میں رآت ڈیڑھ بجے سے نماز تہجد میں مکمل قرآن حکیم کے اختتام میں علماء کرام نے شرکت کی نماز تہجد میں مولانا حافظ شیخ حسین قادری نے کلام اللہ کے آخری دوپارہ تلاوت کلام مجید کی بعد نماز تہجد ختم القرآن پڑھا گیا تمام کے لئے سحر کا معقول نظم و نسق کیا گیا تھا -حضرت مولانا سید احمد محی الدین قادری جیلانی پاشاہ نبیرہ حضرت مکی میاں قبلہؒ کشن باغ حیدرآباد، مفسر قرآن حکیم حضرت علامہ محمد محی الدین قادری محمودی، اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی، جناب الحاج نواب قیصر الدین خاں قادری، جناب محمد خلیل قادری محمودی ،جناب محمد عارف قادری محمودی ،جناب محمد اعظم قادری محمودی ، حافظ سید ابراھیم قادری کے علاوہ کثیر تعداد میں مصلیان و معتکفین اور سحر کرنے والوں میں شامل ہیں -
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں