بیدر شہر میں خصوصاً ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے کے لگائے گئے غیر مجاز کٹ آؤٹ ہٹانے کا مطالبہ
بیدر شہر میں خصوصاً ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے کے لگائے گئے
غیر مجاز کٹ آؤٹ ہٹانے کا مطالبہ
بیدر۔ 20/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) ڈاکٹر ششی کمار ایس پولیس پاٹل چاوڑی نے میونسپل کارپوریشن کمشنر کو ایک یادداشت پیش کی ہے، جس میں بیدر میونسپل کارپوریشن سے پیشگی اجازت حاصل کیے بغیر شہر میں لگائے گئے کٹ آؤٹ (بینرز) کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انھوں نے ایک یادداشت میں کہاہے کہ میونسپل کارپوریشن کے قوانین کے مطابق شہر میں کوئی بھی کٹ آؤٹ یا بینر لگانے کے لیے پیشگی اجازت ضروری ہے اور حالیہ پروقار تقریب کے حصہ کے طور پر 22/ مارچ کو ضلع انچارج وزیر ایشورکھنڈرے کے پروگرام کے لیے نوآباد سے گمپا تک کئی مقامات پر بغیر اجازت کے کٹ آؤٹ لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے اعتراض کیا کہ ایک قاعدہ وزیر پر اور دوسرا قاعدہ عوام پر لاگو نہیں ہوسکتاہے۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کمشنر سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں اور غیر مجاز کٹ آؤٹ کو ہٹانے کے لیے فوری کارروائی کریں۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔ ان کاموبائل نمبر 9448133633 بتایاگیاہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں