ادارہ ادب اسلامی و انجمن خدام الاسلام وانمباڑی کے زیر اہتمام ماہانہ شعری نشست


ادارہ ادب اسلامی و انجمن خدام الاسلام وانمباڑی کے زیر اہتمام ماہانہ شعری نشست
ادارہ ادب اسلامی و انجمن خدام الاسلام وانمباڑی کے زیر اہتمام ماہانہ شعری نشست بروز اتوار 29.03.2026 بعد نماز مغرب اسلامی بیت المال ہال قلعہ وانمباڑی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت جناب ملیالم محمد ایوب صاحب نے فرمائی اور نظامت جناب ین یم عبداللہ باشاہ صاحب نے کی۔ شعراء کرام شاکر احسن باقوی، گلزار احمد کاشف، عبدالکریم عظمت، ہدایت اللہ حاضر، انور قادری ترپاتوری، امتیاز احمد امتیازی، نمازی عبدالکریم عارف، عطا الرحمن عطا، اصلپے امتیاز احمد شاد, شفیق احمد شفیق اور سید محمد بلال حافظ نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔ محمد علی صاحب کے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوا اور نعت رسول ﷺ پیش امام شفیق الرحمن صاحب نے پیش کی اور استاد شعرا کا کلام گلزار احمد گلزار، چاوانا ارشاد حسین، حضرت افروز باشاہ اور محمد علی صاحب نے پیش کیا۔ آخر میں نمازی عبدالکریم عارف سکریٹری ادارہ ادب اسلامی وانمباڑی و تمل ناڈو نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد