جہاں دل لگ جائے اس جگہ کو بیدر کہتے ہیں:ایم کے شریواستو مؤظفDGP

جہاں دل لگ جائے اس جگہ کو بیدر کہتے ہیں:ایم کے شریواستو مؤظفDGP
  بیدر۔ 29/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر کے ایس آرایس فنکشن ہال میں مؤظف پولیس افسران اور محکمہ کے مختلف مؤظف ملازمین کی ملاقاتی تقریب آج اتوارکو صبح منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی جناب ایم کے شریواستوIPSمؤظف DGPبنگلور تھے۔بیرون محکمہ مدعوئین میں ڈاکٹر بسواراج پاٹل اشٹور، ڈاکٹر چندرکانت گدگے، مسٹر نندکشور ورما، شیوشرنپا والی، سردار بلبیر سنگھ، اور من پریت سنگھ (بنٹی) شامل رہے۔ محکمہ کی جانب سے مؤظف افسران جی ایم یاتنورمؤظف ایس پی، ایس ایل اپلانکر مؤظف ایس پی، وی ایم جیوتی مؤظف ایس پی، بسواراج اِنگین مؤظف ڈی ایس پی، سدرامپا سن نورمؤظف ڈی ایس پی، وجے کما رہوسمنی مؤظف ڈی ایس پی، اودئے کمار بیون مرادامؤظف ڈی ایس پی، بی ایس مالگتی مؤظف ڈی ایس پی، اور دیگر تھے، ان تمام کو شہ نشین پر مدعو کیاگیاتھا۔  

سب سے پہلے مہمان خصوصی جناب ایم کے شریواستو مؤظف ڈائرکٹر جنرل پولیس کو شالپوشی، ہارپوشی اور ایک عمدہ قسم کامومنٹو دے کر تہنیت پیش کی گئی۔ پھر مذکورہ تمام مدعوئین اور محکمہ کے مؤظف افسران کو 
شالپوشی، ہارپوشی اور مومنٹو کے ذریعہ عزت افزائی کی گئی۔ان کے علاوہ مؤظف افسران کی تنظیم کے اعزازی صدر جناب عبدالقادر پولیس انسپکٹر کوبھی تہنیت پیش کی گئی۔ بعدازاں اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سدرامپا سن نورمؤظف ڈی ایس پی نے کہاکہ بیدر کے لوگوں کے بارے میں مشہور ہے ”بیدری سدھری تو سدھری، نہیں تو اُدری“یہاں کے لوگوں کے مزاج میں ہے اچھی ڈریسنگ سے رہنا، زندگی چاہے چلی جائے مزاج میں فرق نہیں آنا چاہیے۔ انھوں نے کئی ایک سیاست دانوں جیسے گرپا دپاناگمارپلی، بھیمنا کھنڈرے، رام چندر ویرپا، محسن کمال اور قیصر رحمن جیسے مرحومین کو یاد کیا۔ اور کہاکہ اشرار نے جس وقت بابا صاحب امبیڈکر کا چشمہ نکالاتھا اس وقت ایم کے سریواستویہاں کے ایس پی تھے اور چندرکانت گدگے ضلع سرجن۔ سریواستوجی نے دودفعہ بیدر کے ایس پی کے فرائض انجام دئے۔ محکمہ کے باہر سے خصوصی طورپر مدعو کئے گئے ڈاکٹر چندرکانت گدگے مالک گدگے اسپتال بیدر نے اپنی ملازمت کی معیادمیں ہوئی باتوں کو دوہرایا۔ اور یہ اعلان کیاکہ محکمہ پولیس کے مؤظف افسران اور کانسٹیبل تک سبھی کا گدگے اسپتال میں مفت چیک اپ کیاجائے گا، وہ کبھی بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔اس اعلان کاتالی بجاکرخیرمقدم کیاگیا۔ جناب نندکشور ورما نے تمام مؤظف افسران اور محکمہ کے دیگر ملازمین کی تعریف کی اور کہاکہ سبھی نے اپنے اپنے وقت پر اچھاکام کیاہے۔ جناب ایم کے سریواستوسے بڑے بھائی کی طرح کے سمبندھ ہیں۔ مسٹر اپلانکر، سدرامپا، یاتنور سبھی نے ہماراتعاون کیاتھا۔ سینئر صحیفہ نگار جناب شیوشرنپا والی نے ایک طویل خطاب کیا جس میں انھوں نے محکمہ پولیس کی خوبیوں اور خرابیوں پر روشنی ڈالی۔ محکمہ پولیس کوایک اہم محکمہ بتایا اور اس محکمہ سے رشوت کے خاتمہ کے لئے حکومت کوتجویز پیش کی۔ اور کہاکہ جب محکمہ کے افراد میں آتم وشواش پید اہوگا تو رشوت ختم ہوگی، رشوت کو قانون سے ختم نہیں کیاجاسکتا۔ انھوں نے ایماندار افسرکے ٹرانسفر کئے جانے کا بھی ذکرکیا۔ اور بتایا کہ وقت آنے پر ایماندار افسر کاکوئی ساتھ نہیں دیتا۔ من پریت سنگھ بنٹی اور ڈاکٹرسرداربلبیر سنگھ نے بھی خطاب کیا۔ مؤظف پی ایس آئی ہمشاکوی کی کنڑی کتاب ”ویکتی چِتر درشن“ (اشاعت 2015؁ء) کی رسم ِ رونمائی جناب ایم کے سریواستوکے ہاتھوں عمل میں آئی۔ حیرت ہے کہ 11/سال بعد کسی کتاب کی رسمِ رونمائی کیا معنی رکھتی ہے۔ بہرحال جناب ایم کے سریواستو مؤظف DGPنے اپنے خصوصی خطاب میں کہاکہ جہاں دل لگ جائے اور دل پہ آجائے اس جگہ کو بیدر کہتے ہیں۔میں یہاں 1988-90کے درمیان سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) تھا۔ بیدر کی سرزمین اور یہاں کا نرسمہا جھرنا، پاپ ناش، گرونانک جھرنا کی انھوں نے تعریف کی۔ اس زمین کو ایک پاکیزہ زمین بتایا۔ انھوں نے کہاکہ شہر کے اطراف رنگ روڈکااضافہ ہواہے۔ یہ ایک بڑا کام ہواہے۔ موصوف نے 1988؁ء کے دنگوں کویادکیا۔ رانجی ٹرافی، رام جنم بھومی موومنٹ کے تحت نکلنے والی رتھ یاترا اور اس کو خونی چبوترہ سے لے جانے کے لئے اصرار، جب کہ اس دن جمعہ بھی تھا، ہم نے ان حالات کوکنڑول کرنے میں جی جان لگایاتھا۔ایم کے سریواستوکی تقریر کے بعد 80سال سے اوپر والے محکمہ پولیس کے PSI افسران جیسے بابوراؤ، بکپا کمبار، اسمعیل خان، شیخ چاند، تکارام، سائبنا، محمد حنیف، رمیش، وجے کمار، گروپاکش، بکپا اور ماروتی وغیرہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ پھر تمام شرکاء کا مذکورہ افسران خصوصاً ایم کے شریواستومؤظف DGPکے ساتھ فوٹو سیشن ہوا۔طعام کااہتمام کیاگیاتھاجس سے سبھی نے استفادہ کیا۔ پروگرام کاآغاز ناڈگیت کے بجائے وندے ماتر م سے ہوا۔ مہمانوں میں کسی مسلمان اور کرسچین شہری کو بھی شامل کرلیتے تو پروگرام میں چار چاند لگ جاتے۔سکھ طبقے سے دوافراد کے بجائے ایک ہی کافی تھے۔مجموعی طورپر محکمہ پولیس کے مؤظف حضرات کی ایک قابل لحاظ تعداد عرصہ بعد ایک ہی چھت کے نیچے جمع تھی۔متعلقہ افراد ایس وی اونٹی مؤظف ڈی ایس پی وائرلیس، بسواراج ہلی مؤظف اے سی پی، سی اے آر،بکپا ایم مؤظف ڈی ایس پی وائرلیس، سدرامپا سن نور مؤظف ڈی وائی ایس پی نے اس تقریب کو اہم تقریب قرار دیا۔تمام مہمانوں اور شرکاء کے علاوہ صحافیوں کابھی شکریہ اداکیاگیا۔ مزید پروگرام کی رپورٹ آئندہ پیش کی جائے گی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور میں جشن یوم جمہوریہ۔

پرنام بٹ اردو اکیڈمی کے ماہانہ مشاعرے کی پہلی نشست منعقد