*ٹیپو سلطان شہید*(تیری خودی کو اہلِ وطن کا سلام ہے )

*ٹیپو سلطان شہید*
(تیری خودی کو اہلِ وطن کا سلام ہے )
پوشیدہ تجھ میں مردِ مسلماں کی شان تھی اوصاف تھے حمیدہ تو کردار تھا بلند 
تھا علم وفضل میں بھی تو یکتائے روزگار 
صوفی منش تھا اور طبیعت تھی حق پسند

 میدانِ زندگی ہو کہ میدانِ کار زار 
حسنِ عمل و حسنِ تدبر سے کامیاب 
سیاسِ وقت، اہلِ نظر، صاحبِ کمال !
 تجھ پر فرنگیوں کے عزائم تھے آشکار 

ہرگز تری خودی نے گوارا نہیں کیا 
اپنے وطن پہ غیر کا قبضہ جما رہے 
عیش و نشاط کے تو مزے خود وہ لوٹ لیں
 اہلِ وطن کے حصے میں رنج و بلا رہے

تجھ سے فرنگیوں کی صفوں میں تھی کھلبلی تیرے وجود کو وہ سمجھتے تھے سدِ راہ
 تا عمر تو بھی ان سے نبرد آزما رہا
 سودا کیا نہ دیش کا تاریخ ہے گواہ

تیری نظر میں خاکِ وطن جان سے عزیز 
تو نے جہاں کو حبِ وطن کا دیا پیام
 ائے پیکر وفا! نہ ہو جب تک کہ تیرا ذکر 
آزادیِ وطن کی ہے تاریخ نا تمام

 تھی زیست جوش و غیرتِ قومی سے باوقار 
صد آفریں! کہ موت بھی پُر احتشام ہے
 ہو کر شہید اپنی خودی کو کیا بلند 
تیری خودی کو اہلِ وطن کا سلام ہے

*پروفیسر مقبول احمد مقبول* 
چٹگوپہ، ضلع بیدر (کرناٹک)
9028598414

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت