ہلکٹہ شریف میں حضرتہ حفیظہ بی بی یمنیہؒ اور حضرت خواجہ سید ابراھیم پاشاہ قادریؓ کے اعراس شریف کا آغاز

ہلکٹہ شریف میں حضرتہ حفیظہ بی بی یمنیہؒ اور حضرت خواجہ سید ابراھیم پاشاہ قادریؓ کے اعراس شریف کا آغاز
ہلکٹہ شریف-4 / مئی ( مولانا محسن پاشاہ ) ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ شریف کے منڈل ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کی روح پرور تقریبات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہونے جا رہی ہیں۔ اس موقع پر 87 / ویں سالانہ عرسِ مبارک ولیہء کاملہ صوفیہء باصفا حضرتہ سیدہ حفیظہ بی بی صاحبہ یمنیؒہ اور 15ویں سالانہ عرس شریف نورنگاہ قدیرؒ حضرت الحاج خواجہ سید ابراھیم شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازیؒ کا شاندار اور روحانی وعلمی اہتمام کیا جا رہا ہے ، جس میں ملک بھر سے عقیدت مند ہزاروں کی  تعداد میں شرکت متوقع ہے۔اعراس مبارکہ کی تقریبات 7 مئی 2026عیسوی بروز جمعرات آغاز ہونگی ، جس میں بعد نماز فجر صندل شریف اور مختلف روحانی محافل کا کامیاب انعقاد ہوگا۔ جبکہ 8 مئی 2026 بروز جمعہ کو اہم پروگرام منعقد ہونگے، جن میں محفلِ قرآن خوانی ، عظیم الشان جلسہء عظمت اولیاء اللہ سے ملکی سطح بالخصوص شُہرہء آفاق جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے ممتاز علماء کرام مشائخ عظام کے عالمانہ عارفانہ خطابات ہونگے،دعا و سلام بھی شامل ہیں۔ رآت میں خصوصی محفلِ ذکر و نعت شریف اور روحانی اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ 9 / مئی بروز ہفتہ بعد نماز فجر ختم القرآن حکیم اور بعد نماز عشاء محفل قُل سے سہ روزہ اعراس شریف تقاریب کا اختتام ہوگا محفل سماع میں ملکی سطح کے نامور قوال بالخصوص درباری قوال بھی اپنے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کرینگے -اس با برکت موقع پر سجادہ نشین و متولی ہلکٹہ شریف کی زیر نگرانی تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ زائرین کے لئے قیام و طعام ، لنگرِ عام اور دیگر سہولیات کا بھی بہترین بندوبست کیا گیا ہے تاکہ آنے والے عقیدت مندوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو ۔ اعراس مبارک صوفیاء کرام کی تعلیمات- محبت، رواداری اور انسانیت کو عام کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہوتا ہے، جہاں ہر مذہب و مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر کے فیوض و برکات حاصل کرتے ہیں۔ تاریخی طور پر بھی اعراس شریف کی تقریبات روحانی اجتماع اور سماجی ہم آہنگی کا ذریعہ رہی ہیں جہاں لوگ دعاؤں اور ذکرِ الٰہی میں مشغول ہوتے ہیں ۔اعراس شریف کی تمام خدمات رہبرشریعت پیرطریقت حضرت مولانا الحاج خواجہ سید ابو تراب شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازی ترابؔ قدیری سجادہ نشین و متولی بارگاہ ہلکٹہ شریف کی سرپرستی میں انجام پائینگے- منتظمین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت کر کے اس روحانی محفل کو کامیاب بنائیں اور بزرگانِ دین کے فیوض و برکات سے مستفید ہوں ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت