جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کی مجلس شورٰی کی قراردادیں

جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کی مجلس شورٰی کی قراردادیں 
بنگلور۔ 6/مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کی مجلس شورٰی کا سالانہ اجلاس مورخہ ۲/ تا ۴/ مئی 2026؁ء بنگلور میں امیر حلقہ ڈاکٹر محمد سعد بلگامی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک وملت کے حالات پر تفصیلی غور وخوض کے بعد درج ذیل قراردادیں منظور کی گئیں۔جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کی مجلس شورٰی کا اجلاس ملک میں فسطائی طاقتوں کے بڑھتے ہوئے اثرات بالخصوص پانچ ریاستوں میں حالیہ انتخابات کے نتائج کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے کردار پر مختلف سطحوں سے اٹھائے گئے سوالات سے ملک کے اس اہم جمہوری ادارے کا کردار داغدار ہوتا ہے۔ ان حالات میں ملک کے سیکولر کردار اور جمہوری اقدار کی بحالی اور استحکام کے لئے سول سوسائٹی میں جو قوتیں جدوجہد کر رہی ہیں شورٰی کا یہ اجلاس انہیں قدر کی نگاہوں سے دیکھتا ہے اور مزید یکسوئی، صبر اور حوصلہ سے اپنی سعی وجہد کو جاری رکھنے کی ان سے اپیل کرتا ہے۔کرناٹکا کی سماجی اور سیاسی صورت حال قدرے بہتر ہے اور حالیہ ضمنی انتخابات میں سیکولر امیدواروں کی کامیابی اس کی ایک علامت ہے۔ تاہم ان انتخابات کی نسبت سے مسلم سیاسی نمائندوں میں تال میل اور بالغ نظری کی کمی بھی تشویش ناک ہے۔ ان معاملات میں ملت کے اجتماعی فورم اور علمائے کرام کے مزید مثبت اور بہتر رول پر یہ اجلاس زور دیتا ہے۔اس بات کی اطلاع جناب لبید شافی نے دی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت