*سابق پرنسپل دارالسلام عمرآباد ڈاکٹر سعید احمد ناصر عمری کی حیات و خدمات پر وانمباڑی میں تعزیتی اجلاس*


سابق پرنسپل دارالسلام عمرآباد ڈاکٹر سعید احمد ناصر عمری کی حیات و خدمات پر وانمباڑی میں تعزیتی اجلاس

وفاق المکاتب قرآنیہ، مدرسہ خلیلیہ، نمازی نثار احمد صاحب ٹرسٹ، الہدیٰ مسجد، یتیم خانہ اہل اسلام (مسجد مبارک) اور کمیونٹی سنٹر جیوانگر وانمباڑی کے زیرِ اہتمام آج بروزِ اتوار، 3 مئی 2026 کو، بعدِ نمازِ مغرب، مقام احاطہ مدرسہ خلیلیہ، اقبال روڈ، وانمباڑی میں ایک پُر وقار تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔ یہ محفلِ یاد ایک ایسی عظیم ہستی کی یاد میں تھی جس کی قرآنی و دینی خدمات ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

حافظ کامران صاحب کی پُر سوز قراءت سے محفل کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد حافظ محمد سلمان صاحب نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کا نذرانہ پیش کیا اور مرحوم کے مناقب میں چند اشعار سنائے۔ 

مرحوم کے نسبتی برادر نمازی عبدالکریم عارف صاحب نے تمام تشریف لانے والے علماء کرام، عمائدینِ شہر، طلباء اور اہلِ خانہ کا استقبال کیا۔ 

مرحوم کی حیات و خدمات پر اپنے تاثرات پیش کرنے والوں میں شامل تھے: حافظ عبدالرحمن صاحب، حافظ ڈکو حامد صاحب، مولانا جمال الدین عمری صاحب، ٹی ایم عبدالروف خالد صاحب، نری محمد نعیم صاحب، حافظ ابرار الحق صاحب، یس جے حبیب اللہ صاحب، حافظ مولے عبدالعلیم صاحب، حوالدار عبدالرقیب صاحب، حضرت رضوان الحق عمری صاحب، وی عتیق الرحمن صاحب، ارشاد خان عمری صاحب، حافظ عبدالعلیم صاحب، مرحوم کے فرزند شیخ اکرم، حضرت مولانا خالد عمری صاحب، طالب علم انس خان اور مرحوم کے داماد محمد یاسر صاحب۔ ان کے پرتاثیر الفاظ نے مرحوم کی قرآنی خدمات، دینی جدوجہد اور انسانی ہمدردی کی ایسی جھلک دکھائی کہ حاضرین کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ 

دعائے مغفرت حافظ ڈکو حامد صاحب نے فرمائی۔ آخر میں حافظ عبدالرحمن صاحب کے ہدیہ تشکر کے کلمات سے یہ یادگار نشست برخواست ہوئی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین!

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت