اشاعتیں

ستمبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نائب چیئرمین ڈاکٹر نعیم الرحمن محترمہ سندراوَلّی ڈائریکٹر کالجیٹ ایجوکیشن سے ملاقات

تصویر
محترم وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی ہدایت کے مطابق آج مورخہ 30-9-2025 کو تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نائب چیئرمین ڈاکٹر نعیم الرحمن نے محترمہ سندراوَلّی آئی اے ایس، ڈائریکٹر کالجیٹ ایجوکیشن سے تفصیلی ملاقات کی اور تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے درج ذیل درخواستیں پیش کیں: 1. تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے لیے اضافی کمرے کی توسیع اور سہولیات کی تعمیر کے لیے گرانٹ کی منظوری۔ 2. سرکاری آرٹس اینڈ سائنس کالجوں میں اردو اسسٹنٹ پروفیسر کی ٹی آر بی کے ذریعے مشتہر کردہ 3 آسامیوں پر تقرری۔ 3. ان تمام سرکاری آرٹس اینڈ سائنس کالجوں میں جہاں اردو کے شعبے قائم ہیں، اردو کے گیسٹ لیکچررز کی منظوری۔ 4. اردو کے شعبوں میں بی۔اے اردو کورسز کو درج ذیل کالجوں میں دوبارہ شروع کیا جائے: 1. گورنمنٹ پریسی ڈنسی کالج 2. گورنمنٹ کوئن میری کالج 3. قائد ملت گورنمنٹ کالج 4. گورنمنٹ بھارتی ویمنز کالج 5. گورنمنٹ نندنم آرٹس کالج 6. تھرومگل ملس جی۔ایم۔ٹی گورنمنٹ آرٹس اینڈ سائنس کالج، ضلع ویلور 7. متھورنگم گورنمنٹ آرٹس کالج، ویلور 8. گورنمنٹ آرٹس اینڈ سائنس کالج فار ویمن، ضلع کرشنگری ڈائریکٹر کالجیٹ ایجوکیش...

عصری تعلیم کے تقاضے اور اردو کی نئی سمتیں نیو کالج، چینئی میں خصوصی لکچر

تصویر
عصری تعلیم کے تقاضے اور اردو کی نئی سمتیں  نیو کالج، چینئی میں خصوصی لکچر  29 ستمبر 2025/ شعبۂ اردو، نیو کالج، چینئی میں ایک پررونق اور بامقصد لکچر منعقد ہوا۔ موضوع تھا: "عصری تعلیم کے تقاضے"۔ یہ عنوان ہی طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے تجسس اور کشش کا باعث تھا۔ پروگرام کا آغاز باوقار انداز میں ہوا۔ صدرِ شعبہ اردو ڈاکٹر  طیب خرادی نے اپنے پرتاثیر کلمات میں مہمانِ خصوصی کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو سمجھنا آج ہر استاد اور ہر طالب علم کے لیے ناگزیر ہے، اور ایسے مواقع طلبہ کی فکری دنیا کو وسعت دیتے ہیں۔ ریسورس پرسن کا خطاب بہت ہی فکر انگیز اور بصیرت افروز رہا. ریسورس پرسن اور مہمانِ خصوصی انصار محمد الیاس وشارمی نے جب خطاب کا آغاز کیا تو پورا ہال ہمہ تن گوش ہوگیا۔ ان کا لب و لہجہ دل نشین اور فکرانگیز تھا۔ انہوں نے کہا کہ:  "تعلیم صرف نصاب کو رٹنے کا نام نہیں۔ اصل تعلیم وہ ہے جو انسان میں سوچنے، سوال اٹھانے اور نئے راستے تلاش کرنے کی جرات پیدا کرے۔" انہوں نے طلبہ کو سمجھایا کہ عصری تعلیم محض کتابوں کی یادداشت تک محدود نہیں رہ س...

ادارہ ادب اسلامی و انجمن خدام الاسلام وانمباڑی میں شعری نشست

تصویر
ادارہ ادب اسلامی و انجمن خدام الاسلام وانمباڑی کی جانب سے 28 ستمبر 2025ء کو بعد نماز مغرب اسلامی بیت المال قلعہ وانمباڑی میں ایک روح پرور شعری نشست منعقد کی گئی۔نشست کی صدارت ڈاکٹر نمازی طاہر احمد صاحب (سابق پرنسپل اسلامیہ کالج وانمباڑی) نے انجام دی، جبکہ نظامت کے فرائض نمازی عبدالکریم عارف صاحب نے خوش اسلوبی سے ادا کیے۔تلاوت  عبدالواحد صاحب کی رہی اس کے بعد حضرت ائی جے افراز باشاہ صاحب نے بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔کلام سنانے والے شعرائے کرام میں شامل تھے:ڈاکٹر نمازی طاہر احمدعبدالکریم عظمت،ہدایت اللہ حاضر،عطا الرحمن عطا،امتیاز احمد شاد،الیاس راحت حرارت,اقبال احمد شوق،پروفیسر فیاض جوہر،اعجاز احمد اعجاز،ثنان زاور (طالب علم)خبیب محمد نمازی عبدالکریم عارف، اس کے علاوہ سید حافظ بلال اور ظہور ظہیرآبادی (حیدرآباد) کے کلام بھی پیش کیے گئے۔استاد شعراء  کے کلام پیش کرنے والوں میں اپاپلے اشفاق احمد، وانیکار جاوید سلیم، گلزار احمد گلزار، نمازی تنویر احمد اور طالب علم عثمان غنی کے نام شامل ہیں جنہوں نے مؤثر انداز میں ادبی ذوق کو دوبالا کیا۔آخر میں ہدیۂ تش...

نئی نسل کی اردو سے دوری خطرے کی گھنٹی ارارہ ادب اسلامی آمبور کی ماہانہ شعری نشست سے الطاف آمبوری کا خطاب

تصویر
نئی نسل کی اردو سے دوری خطرے کی گھنٹی ارارہ ادب اسلامی آمبور کی ماہانہ شعری نشست سے الطاف آمبوری کا خطاب *ادارہ ادب اسلامی آمبور* کی ماہانہ شعری نشست آج 20.09.2025 بعد نماز مغرب بمقام IIC کوٹے بنگلہ آمبور  میں منعقد ہوی جس کی صدارت عالی جناب۔ *کے۔ الطاف احمد صاحب(* الطاف آمبوری)ہیڈماسٹر بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور نے کی۔ آپ نے اپنی صدارتی خطاب میں والدین کے اردو میڈیم اسکولوں میں انگریزی میڈیم کو ترجیح  دینے  پر تشویش ظاہر کی اور ایسی محفلوں میں نوجوان نسلوں کو لانے اور اردو زبان کی بقا کی کوششوں میں تمام کا بھرپور تعاون حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ نظامت۔ **نمازی عبدالکریم عارف*  نے بہت ہی اچھے انداز میں ادا کی شعرائے کرام میں شاکر احسن باقوی، عبدالکریم عظمت،انور  ترپاتوری، راحت حرارت،سید بلال حافظ، عبدالرحیم سحر، شفیق احمد شفیق،عطا الرحمن عطا، اصلپے امتیاز احمد شاد، کے۔ہدایت اللہ حاضر، اعجاز احمد اعجاز، نمازی عبدالکریم عارف، طالب علم سلیمان قاسم اور سید افضل راہل، شریک رے اور دوسرے استاد شعراء کا کلام  اپاپلے اشفاق احمد، فتح خان طہ محمد،وانی...

مدرسئہ دینیات آمبور کے معلمہ گوہر سلطانہ کی خدمت میں ہدیہ تبریک

تصویر
مدرسہ دینیات آمبور کی معلمہ گوہر سلطانہ کی خدمت میں ہدیہ تبریک .................................................  مدرسہ  دینیات آمبور میں جنابہ گوھر سلطانہ  معلمہ کی دیرینہ بے مثال خدمات کے اعتراف میں اسوسیشن آف مسلم پروفیشنلس نامی موقر ادارے کی جانب سے  ٹیچرس اپریسیشن ایوارڈ تفویض ہوا ہے  اںہی مزکورہ ایوارڈ 3 اکٹوبر کو حیدرآباد میں ایک شاندار تقریب میں  ان شا اللہ دیا جاے گا اس   سلسلہ میں  دینیات اسکول میں منعقدہ  ایک جلسہ میں  ان کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے جناب ڈاکٹر ایس فضل اللہ سابق  ہیڈماسٹر بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول آمبور نے کہا کہ ایوارڈ یافتہ محترمہ گوہر سلطانہ ایک محنتی مخلص اور با صلاحیت معلمہ ثابت ہوئی ہیں جو اپنے پیشے سے بڑی دلچسپی رکھتی ہیں اور انہیں طلبا و طالبات سے گہرا لگاو ہے ان کی اچھی تعلیم اور تربیت کا اپ کو ہمیشہ خیال رہتا ہے اس ایوارڈ کی وہ مستحق ہیں اور ان کا یہ ایوارڈ اسکول کے سارے اساتذہ کے لیے اعزاز کی بات ہے جناب بانگی پرویز اکبر صاحب  کرسپانڈنث کی جانب سے معلمہ کی خدمت م...