ادارہ ادب اسلامی و انجمن خدام الاسلام وانمباڑی
ادارہ ادب اسلامی و انجمن خدام الاسلام وانمباڑی کی جانب سے 26 اکتوبر 2025ء کو بعد نماز مغرب اسلامی بیت المال قلعہ وانمباڑی میں ایک شاندار شعری نشست منعقد کی گئی۔صدارت عالی جناب محمد کاشف عمری صاحب (مدرس گیٹ وے پبلک اسکول وانمباڑی) کی رہی جبکہ نظامت کے فرائض عالی جناب ارشاد خان عمری صاحب (مدرس اسلامیہ بائز ہائر سیکنڈری اسکول وانمباڑی) نے خوش اسلوبی سے انجام دے ۔تلاوت قرآن حضرت حافظ قاری حفیظ الرحمن صاحب ( امام مسجد یاسین وانمباڑی) نےکی اس کے بعد حمد باری تعالی جناب عطا الرحمن عطا صاحب نے پیش کی بارگاہِ رسالت صلعم میں نمازی عبدالکریم عارف صاحب نے عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔کلام سنانے والے شعرائے کرام میں شامل تھے: شاکر احسن باقوی صاحب، گلزار احمد کاشف صاحب، امتیاز امتیازی صاحب،عطا الرحمن عطا،امتیاز احمد شاد،الیاس راحت حرارت, شفیق احمد شفیق، عبدالغفور ساجد، فیاض جوہر، سید حافظ محمد بلال، حافظ محمد معاز، چاوانا ارشاد حسین، ثنان زاور (طالب علم) اور نمازی عبدالکریم عارف۔ استاد شعراء کے کلام پیش کرنے والوں میں اپاپلے اشفاق احمد، وانیکار جاوید سلیم،اپاپلے...