*بموقعہ 572 ویں سالانہ عرسِ شریف حضرت سید دادے شاہ پیرؒ قادری نارائن پیٹھ میں آج جلسہء عظمت اولیاءاللہ سے علماء جامعہ نظامیہ کا خطاب*

*بموقعہ 572 ویں سالانہ عرسِ شریف حضرت سید دادے شاہ پیرؒ قادری نارائن پیٹھ میں آج جلسہء عظمت اولیاءاللہ سے علماء جامعہ نظامیہ کا خطاب*
نارائن پیٹ - 29 / مئی ( پریس نوٹ )تلنگانہ اور کرناٹک کے بارڈر کے درمیان میں واقع آستانۂ عالیہ قادریہ ، مستقر ضلع نارائن پیٹ میں جگر گوشہء حضور پیران پیرؓ قطب الاقطاب حضرت سید شاہ غلام احمد قادری المعروف بہ حضرت سید دادے شاہ پیرؒ کے 572 ویں سالانہ عرسِ شریف تقاریب  نہایت شان و شوکت اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں - سہ روزہ عرس شریف تقاریب حسب عمل در آمد قدیم 11 ذوا الحجۃ الحرام 1447ھ مطابق 29 / مئی 2026ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء خدمتِ صندل مالی شریف سے آغاز ھوا ۔ 12 / ذوالحجۃ الحرام 30 / مئی بروز ہفتہ چراغاں کی روح پرور تقریب منعقد ہوگی جبکہ  13 ذوالحجۃ الحرام ، مطابق 31 / مئی بروز اتوار بعد نماز فجر زیارت شریف کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا ۔ اس موقع پر زائرین اور عقیدت مندوں کیلئے حسب روایت قدیم لنگرِ نیاز اور اصلی گھی وگُڑ کی بہترین منوں کی کھیر کا بھی خصوصی انتظام رکھا گیا ہے ۔ اس موقعہ پر منعقدہ عظیم الشان جلسہء عظمتِ اولیاء اللہ سے مہمان خصوصی بر صغیر کے ممتاز عالم دین شہنشاہ خطابت فخر نظامیہ حضرت علامہ الحاج سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی مجددی افتخاری چشتی جامع السلاسل شیخ العقائد جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن اور بھارت سیوا رتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویرِ صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر کے علاوہ مقامی علماء کرام حضرت علامہ حافظ مفتی محمد شفاعت علی نقشبندی مولوی کامل جامعہ نظامیہ اور حضرت مولانا قاضی حافظ فاروق بن مخاشن نظامی مولوی کامل جامعہ نظامیہ کے بھی خطابات ہونگے ، جلسہ کا آغاز قراءت کلام پاک سے ہوگا ، مولانا حافظ سید یونس قادری برادر سجادہ نشین سگر شریف ، جناب محمد امیر الیاس قادری اور حافظ و قاری محمد قتال حسینی کی نعت شریف ہونگی-عرس شریف تقاریب کی سرپرستی پیر طریقت حضرت مولانا الحاج سید شاہ محمد غیاث الدین قادری سجادہ نشین حضرت سید شاہ تقی بابا سبز پوشؒ نارائن پیٹ انجام دے رہے ہیں جبکہ صدارت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ سید شاہ محسن احمد قادری سجادہ نشین متولی بارگاہ حضرت دادے شاہ پیرؒ فرما رہے ہیں ، زیر حمایت حضرت مولانا سید شاہ خلیل احمد قادری برادر سجادہ نشین ، زیر نگرانی حضرت سید محمود میاں حسینی صدر درگاہ شریف کمیٹی حضرت سید دادے شاہ پیر قادریؒ اور دیگر علماء کرام  و مشائخ عِظام بھی شریکِ تقاریب ہونگے ۔ جناب شیخ محمد حسین صاحب قادری نظامت کے فرائض انجام دینگے - منتظمین نے تمام عقیدت مندوں ، مریدین اور محبانِ اہلِ بیت و اولیاء اللہ سے جلسہء عظمت اولیاءاللہ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمع محمدیؐ کے پروانوں کو عرس شریف کی تمام تقریبات میں روحانی فیوض و برکات حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے- نوٹ خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام بھی کیا گیا ہے-

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت