اشاعتیں

جون, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

*تلنگانہ کے معروف بزرگ حضرت سید یوسف شاہ قادریؒ نبیرہء پیران پیرؓ کے عرس شریف کی تقریبات کا آغاز*

تصویر
*تلنگانہ کے معروف بزرگ حضرت سید یوسف شاہ قادریؒ نبیرہء پیران پیرؓ کے عرس شریف کی تقریبات کا آغاز* *شرزہ خان پیٹ میں روحانی اجتماع ، عقیدت مندوں کی کثیر تعداد میں شرکت* محبوب نگر-9 /جون ( مولانا محسن پاشاہ قادری ):سابق ضلع محبوب نگر کے موجودہ ضلع نارائن پیٹ کے منڈل کوسگی کے تاریخی مقام شرزہ خان پیٹ میں عظیم روحانی شخصیت نبیرہء حضور پیران پیر حضرت سیدنا غوث الاعظم دستگیر رضی اللہ عنہ حضرت سید یوسف شاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس شریف کی تقریبات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ شروع ہو چکی ہیں ۔ اس موقع پر ریاست تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، مہاراشٹرا  اور ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت جاری ہے۔ عرس شریف کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 21 ذو الحجۃ الحرام 1447ھ بمطابق 8 /جون 2026 تا 16 / جون  بروز پیر تا منگل عرس شریف تقاریب منائی جائینگی -بروز پیر 8 / جون شام دودھ باؤلی حیدر آباد ، کوسگی ، پوتی پلی ، پولے پلی ،حکیم پیٹھ ، تُرکا پور اور کوڑنگل سے جلوس صندل مالی شام 4 بجے برآمد ہوکر درگاہ شریف بارگاہ عالیہ پہنچکر خدمت صند...

*کمر توڑ مہنگائی اور عام عوام: بی جے پی حکومت کی معاشی ناکامی* از:طاہر حُسین

تصویر
*کمر توڑ مہنگائی اور عام عوام: بی جے پی حکومت کی معاشی ناکامی*  از:طاہر حُسین  رسوئی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اس وقت ملک کی عام عوام، بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ ایک عام شہری، کسان، اور گھریلو خاتون کے نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو یہ صورتحال  بی جے پی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔   *کچن کا بگڑتا بجٹ اور خواتین کی پریشانی*  ایک عام گھریلو خاتون کے لیے گھر چلانا اب ایک چیلنج بن چکا ہے۔ بی جے پی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے "بہت ہوئی مہنگائی کی مار" کا نعرہ دیا تھا، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔چند سال پہلے تک جو ایل پی جی سلنڈر 400 سے 500 روپے میں ملتا تھا، وہ اب ایک ہزار روپے کے ہندسے کو چھو رہا ہے یا اس سے اوپر ہے۔حکومت نے 'اجولا یوجنا' کے تحت غریب خواتین کو مفت گیس کنکشن تو بانٹ دیے، لیکن سلنڈر اتنا مہنگا کر دیا کہ غریب خاندان دوبارہ لکڑیاں اور اوپلے جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ غریب عوام کا سوال ہے کہ اگر وہ سلنڈر ری فل ہی نہیں کرا سکتے، تو اس اسکیم کا کیا فائدہ؟ ...

*ڈاکٹر نعیم الرحمن کی کاوشیں رنگ لائیں: 6 اضلاع کے اردو اسکولوں میں تعلیمی سال کے آغاز پر ہی نصابی کتب تقسیم*

تصویر
*ڈاکٹر نعیم الرحمن کی کاوشیں رنگ لائیں: 6 اضلاع کے اردو اسکولوں میں تعلیمی سال کے آغاز پر ہی نصابی کتب تقسیم* *راني پیٹ، 3 جون 2026:* تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد نعیم الرحمن کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں رواں تعلیمی سال کے آغاز ہی میں ویلور، رانی پیٹ، تروپتھور، کرشن گری، دھرم پوری اور تروونّاملئی اضلاع کے سرکاری اردو میڈیم اسکولوں کو اردو نصابی کتابیں فراہم کر دی گئیں۔ اس اقدام پر تمام اردو اساتذہ نے ڈائریکٹر اسکولی تعلیم، ڈائریکٹر ابتدائی تعلیم اور ڈاکٹر نعیم الرحمن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اساتذہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح بروقت اردو کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ *ٹی محمد رضوان اللہ*   جوائنٹ سیکریٹری، تمل ناڈو اردو اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن   نائب صدر، تمل ناڈو ابتدائی و مڈل اسکول گریجویٹ ٹیچرس ایسوسی ایشن   ایگزیکٹو ممبر، تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی   رابطہ: 9865120223

شعراء وادباء ڈاکٹر افتخار شکیل، ڈاکٹر علیم اللہ حسینی، شائستہ یوسف، حافظ کرناٹکی اور دیگر کو سالگرہ کی مبارک باد:محمدیوسف رحیم بیدری

تصویر
شعراء وادباء ڈاکٹر افتخار شکیل، ڈاکٹر علیم اللہ حسینی، شائستہ یوسف، حافظ کرناٹکی اور دیگر کو سالگرہ کی مبارک باد:محمدیوسف رحیم بیدری  بیدر۔ 6/جون (پریس نوٹ) اردو اور دکنی کے ادیب، شاعر،نقاد، افسانہ نگار، افسانچہ نویس اور خاکہ نگار جناب محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ِادب بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے اردو اور دکنی زبان کے ان تمام شعراء، ادباء، نقاد قلمکاروں کو مبارک باد پیش کی ہے جو ماہ جون میں پیداہوئے ہیں۔ خصوصیت کے ساتھ ان قلمکاروں کو مبارک باد پیش کی ہے جو ماہ ِ جون کی آنے والی تواریخ میں اپنی اپنی سالگرہ منائیں گے۔ جناب یوسف رحیم میرؔبیدر ی نے رائچور سے تعلق رکھنے والے شاعر ڈاکٹرسید افتخار شکیل، بنگلور کے پروفیسر عنایت امین(6/جون یوم پیدائش)، گلبرگہ کے ڈاکٹر مشتاق احمد سہروردی، (10/جون یوم پیدائش)کئی ایک کتابوں کے مصنف جناب افتخار احمد شریف (بنگلور) (13/جون یوم پیدائش)، ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی (بیجاپور، 14/جون یوم پیدائش) محترمہ شائستہ یوسف (بنگلور،15/جون یوم پیدائش)، جناب حامد سلیم (بیدر،16/جون یوم پیدائش)، جناب فاروق نشتر ؔ(میسور،17/جون یوم پیدائش)، جناب حا...

الامان اردو بائز ہائی سکول میں" عالمی یومِ ماحولیات" جوش و خروش کے ساتھ منایا گیاوجئے پور،

تصویر
الامان اردو بائز ہائی سکول میں" عالمی یومِ ماحولیات" جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا وجئے پور،  الامان اردو بائز ہائی اسکول، چاندپور کالونی، وجئے پور میں بروز  جمعہ بتاریخ 05 جون 2026  عالمی یومِ ماحولیات نہایت جوش و خروش اور ماحولیاتی شعور کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر محترمہ پی جی  برادار (ای سی او)، محترمہ صغریٰ عالم چودھری (سی آر پی، یو جی ایس نمبر 04 کلسٹر)، جناب معین ملا (سی آر پی، جل نگر)، میر معلمہ محترمہ نازیہ جاگیردار، اساتذہ کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک رہی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب معین ملا نے اپنے خطاب میں کہا کہ "سبزہ ہو تو صحت ہے، سبزہ ہو تو خوشحالی ہے۔ آئیے درخت لگائیں اور سرسبز و شاداب ماحول کو فروغ دیں۔ ہرے بھرے ماحول کے پیغام کو عام کرتے ہوئے عالمی یومِ ماحولیات منائیں۔" آج پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، اس لیے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، ان کی حفاظت کریں اور اپنے ماحول کو صاف، سرسبز اور خوشگوار بنائیں۔آپ  نے طلبہ کو ماحول دوست سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر...

*کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی: سیاسی تجربہ، علاقائی توازن اور عوامی توقعات*از: ایڈووکیٹ طاہر حُسین

تصویر
*کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی: سیاسی تجربہ، علاقائی توازن اور عوامی توقعات* از: ایڈووکیٹ طاہر حُسین کسی بھی جمہوری نظام میں حکومت یا قیادت کی تبدیلی ایک اہم موڑ ہوتی ہے۔ بھارت کی 4اقتصادی اور تکنیکی طور پر سب سے مضبوط ریاستوں میں سے ایک، کرناٹک، طویل عرصے سے متحرک سیاست کا مرکز رہی ہے۔ حال ہی میں ریاست میں ہونے والی قیادت کی تبدیلی—جہاں سینئر رہنما سدارمیاکی جگہ ڈی کے شیوکمار نے وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالا—سیاسی تجربے، حکمت عملی اور حکمرانی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔  *دو مختلف شخصیات اور سیاسی تجربے کا امتزاج:*  کرناٹک کی سیاست میں سدارمیا اور ڈی کے شیوکمار دو ایسے ستون ہیں جن کا سیاسی سفر اور کام کرنے کا انداز ایک دوسرے سے بالکل مختلف لیکن منفرد ہے.  سدارمیا (سابق وزیر اعلیٰ)کا شمار کرناٹک کے چند سب سے تجربہ کار سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔ وہ کئی دہائیوں کا پارلیمانی تجربہ رکھتے ہیں اور ریکارڈ بار ریاست کا بجٹ پیش کر چکے ہیں۔ ان کی شخصیت ایک عوامی اور سوشلسٹ رہنما کی ہے، جن کی پکڑ پسماندہ طبقات، دلتوں اور اقلیتوں (AHINDA اتحاد) پر مضبوط رہی ہے۔ ان کا دورِ حکومت ...

*چنئی: وزیر تعلیم سے اردو اکیڈمی کے وائس چیئرمین کی ملاقات، اردو اسکولوں کے مسائل پر یادداشت پیش*

تصویر
*چنئی: وزیر تعلیم سے اردو اکیڈمی کے وائس چیئرمین کی ملاقات، اردو اسکولوں کے مسائل پر یادداشت پیش* چنئی، 3 جون 2026: تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد نعیم الرحمن نے آج محترم وزیر برائے اسکولی تعلیم جناب راج موہن سے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران ڈاکٹر نعیم الرحمن نے سرکاری اردو میڈیم اسکولوں اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کو درپیش مختلف مسائل پر مشتمل ایک یادداشت وزیرِ موصوف کو پیش کی۔  محترم وزیر تعلیم نے یادداشت کا بغور مطالعہ کیا اور مسائل کو پوری توجہ سے سنا۔ انہوں نے ڈائریکٹر اسکولی تعلیم اور ڈائریکٹر ابتدائی تعلیم سے بات کر کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کا یقین دلایا۔ محترم وزیر سے یہ ملاقات انتہائی کامیاب رہی۔

کانگریس ہائی کمان کی ریاست کرناٹک اور کلیان کرناٹک کے مسلمانوں کے ساتھ سخت ناانصافی، ہر دلعزیز وزیر رحیم خان اور ضمیراحمد خان کو کنارے لگادیاگیا محمدیوسف رحیم بیدری

تصویر
کانگریس ہائی کمان کی ریاست کرناٹک اور کلیان کرناٹک کے مسلمانوں کے ساتھ سخت ناانصافی،  ہر دلعزیز وزیر رحیم خان اور ضمیراحمد خان کو کنارے لگادیاگیا    محمدیوسف رحیم بیدری کانگریس CLPکے قائد ڈی کے شیوکمار کے حوالے سے گورنر آف کرناٹکا کو دیا گیا ایک مکتوب تیزی سے وائرل ہورہاہے جس میں ڈی کے شیوکمارکی دستخط کے ساتھ سفارش کی گئی ہے کہ درج ذیل افراد کو بحیثیت وزیراعلیٰ، نائب وزیراعلیٰ اور وزیر کی حیثیت سے حلف لینے کاموقع عنایت فرمائیں۔ مکتوب  کے مطابق ڈی کے شیوکمار کو وزیر اعلیٰ،ڈاکٹر جی پرمیشور کو نائب وزیر اعلیٰ نامزد کرتے ہوئے 14 رکنی کابینہ کی فہرست پیش کی گئی ہے۔اس فہرست میں کے ایچ منی اپّا، کے جے جارج، ایم بی پاٹل، رام لنگا ریڈی، ستیش جارکی ہولی، کرشنا بائرے گوڑا، پریانک کھرگے، یو ٹی قادر، ایشور کھنڈرے، یتھیندر سدرامیا، بائرتی سریش اور شرن پرکاش پاٹل کے نام شامل ہیں۔خط پر 3 جون 2026 یعنی آج چہارشنبہ کی تاریخ درج ہے اور گورنر سے مذکورہ افراد کو3/جون کی شام کی تقریب میں بحیثیت وزیر حلف دلانے کی درخواست کی گئی ہے۔ تاہم، اس دستاویز کی سرکاری سطح پر تاحال کو...

*میلوشارم: دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع رانی پیٹ کی نئی کلکٹر کا خیرمقدم*

تصویر
*میلوشارم: دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع رانی پیٹ کی نئی کلکٹر کا خیرمقدم* *محمد رضوان اللہ کی رپورٹ*   میلوشارم کی معروف سماجی تنظیم دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر کے۔ محمد ایوب کی قیادت میں ضلع رانی پیٹ کی نئی ضلع کلکٹر محترمہ نا۔ پریا روی چندرن، آئی اے ایس سے خیر سگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے ضلع کلکٹر کو شال پیش کر کے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران میلوشارم اور اطراف کے علاقوں کے عوامی مسائل اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ضلع کلکٹر نے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع کلکٹر کا شکریہ ادا کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ ان کی قیادت میں ضلع مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ اس ملاقات میں ایسوسی ایشن کے صدر کے۔ محمد ایوب کے علاوہ نشاط احمد، محمد فہیم اور دیگر عہدیداران و اراکین بھی شریک تھے۔

چدری کے سرکاری اردو ہائی اسکول میں ”اسکول کادوبارہ آغاز“ اور اولیائے طلبہ کا اجلاس جناب سید فرقان پاشاہ اور محمدیوسف رحیم بیدری کاخطاب

تصویر
چدری کے سرکاری اردو ہائی اسکول میں ”اسکول کادوبارہ آغاز“ اور اولیائے طلبہ کا اجلاس  جناب سید فرقان پاشاہ اور محمدیوسف رحیم بیدری کاخطاب  بیدر۔ یکم جون (پریس ریلیز) 60دن کی تعطیلات کے بعد آج یکم جون سے چدری کے سرکاری اردوہائی اسکول (آرایم ایس اے) کا آج سے دوبارہ آغاز ہواہے۔ اس موقع پر کرناٹک حکومت اور محکمہ تعلیمات کی جانب سے دی گئی ہدایت کے مطابق اولیائے طلبہ سے ملاقات کے لئے اجلاس کا اہتمام بھی کیاگیاہے۔ تاکہ اسکول سے طلبہ کے والدین کا رابطہ بنا رہے۔ اسکول کی سرگرمیوں سے والدین بھی واقف رہیں۔ بچے گھر میں کیاکرتے ہیں ا س کی ہم ٹیچرس کو اطلاع ملتی رہے تو والدین اور ٹیچرس کے تال میل سے طلبہ کو علم کے حصول میں آسانی پید اکی جاسکے گی۔ اِ مسال اس اسکول کا دہم جماعت کا نتیجہ صدفیصد رہاہے۔ یہ باتیں جناب سید فرقان پاشاہ صدر معلم سرکاری اردو ہائی اسکول(آرایم ایس اے) چدری بید رنے بتائیں۔ وہ آج اولیائے طلبہ اور طلبہ کے ساتھ منعقد ہ آغاز ِ اسکول کی تقریب اور اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا”طلبہ کی غیرحاضری ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے۔ عموماً20سے 25فیصد طلبہ روزنہ غیر حاضر ہوت...

فتح کا جشن اور قانون کا امتحان: جہاں کھیل کی خوبصورتی ہلڑ بازی کی نذر ہو گئیاز:ایڈوکیٹ طاہر حُسین

تصویر
فتح کا جشن اور قانون کا امتحان: جہاں کھیل کی خوبصورتی ہلڑ بازی کی نذر ہو گئی از:ایڈوکیٹ طاہر حُسین    کھیل ہمیشہ دلوں کو جوڑنے اور مثبت جذبات کو فروغ دینے کا نام ہے۔ گزشتہ رات کرکٹ میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB) کی شاندار کامیابی یقیناً ایک بڑا معرکہ تھی، جس پر ٹیم اور اس کے کروڑوں مداح مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آر سی بی کے کھلاڑیوں نے جس لگن اور کھیل کا مظاہرہ کیا، اس نے سب کے دل جیت لیے۔دوسری جانب، مخالف ٹیم نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کی ہار پر کرکٹ کے سنجیدہ مداحوں نے ہمدردی کا اظہار کیا، کیونکہ کھیل میں ہار جیت اس کا حصہ ہے۔ ایک اچھے کھیل کا تقاضا یہی ہے کہ جیتنے والے کو داد دی جائے اور ہارنے والے کی محنت کو سراہتے ہوئے اس کا حوصلہ بڑھایا جائے۔کھیل کی اس خوبصورتی کو اس وقت گہن لگ گیا جب میچ کے فوری بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ یہاں سب سے بڑا اور اہم قانونی سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان تماشائیوں اور مداحوں نے سڑکوں پر اس طرح جمع ہونے اور جشن منانے کے لیے پولیس اور مقامی انتظامیہ سے کوئی باقاعدہ پرمیشن (اجازت) لی تھی؟قانون کے مطابق کسی بھی ع...

اولیاء اللہ سے وابستگی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت* *علامہ سید شاہ عزیز اللہ قادری ودیگر کی حضرت دادے شاہ پیرؒ کے 572ویں سالانہ عرس شریف کی اختتامی تقریب سے خطاب*، *سینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت

تصویر
* اولیاء اللہ سے وابستگی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت* *علامہ سید شاہ عزیز اللہ قادری ودیگر کی حضرت دادے شاہ پیرؒ کے 572ویں سالانہ عرس شریف کی اختتامی تقریب سے خطاب*، *سینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت *- نارائن پیٹ، یکم/ جون ( اسٹیٹ سماچار )نبیرۂ حضور پیرانِ پیر غوثِ اعظم دستگیر رضی اللہ عنہ، حضرت سید شاہ غلام احمد قادری المعروف بہ حضرت دادے شاہ پیر رحمۃ اللہ علیہ ، مستقر نارائن پیٹ ضلع کے 572 ویں سالانہ عرس شریف کی اختتامی تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی ۔ محفلِ قل کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان جلسۂ عظمتِ اولیاء اللہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے برصغیر کے ممتاز عالم دین ، فخرِ نظامیہ ، شہنشاہِ خطابت حضرت علامہ الحاج سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی مجددی افتخاری شیخ العقائد کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو نور سے ، جنات کو آگ سے اور انسان کو مٹی سے پیدا فرمایا ، اور انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ عطا کیا۔ انہوں نے خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وصحبہ وسلم کی بیان کردہ پیشین گوئیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضور ا...

چنئی میں اردو کی شام: محمد حنیف کاتب کی نگرانی میں کامیاب شعری نشست

تصویر
السلام علیکم احبابِ بزم کل اتوار 31.5.26 کی شام 7 بجے دفتر، بیت المال کنوینشن ہال ، چینی 5 میں ایک مخصوص شعری نشست کا اہتمام *انجمن ترقی اردو ہند (تملناڈو)* کی جانب سے ہوا۔  صدارت : جناب محمد روح اللہ صاحب روحی، کنوینر، میاسی اردو آکدمی نے فرمائی۔ نظامت کے فرائض اسانغنی مشتاق رفیقی صاحب، مدیر زبان خلق، وانمباڑی کے ذمہ رہی۔ جناب محمد حنیف کاتب صاحب صدر انجمن ترقی اردو کی نگرانی میں یہ نشست کامیاب رہی، جس میں چینییء کے  شعرا حضرات : سجاد رفعت، ببر نواب مدراسی، محفوظ الرحمن رنجش، ڈاکٹر امتیاز باشاہ  رہبر، صدر، اردو تحقیقی مرکز وانمباڑی، سراج شانا، ڈاکٹر غیاث احمد، شاہد‌ مدراسی، اور صدر انجمن جناب محمد حنیف کاتب صاحب نے اپنے منتخب کلام پیش کر کے داد حاصل کی۔ باذوق سامعین میں خواتین کے علاوہ عمائدین شہر حضرات : ڈاکٹر حیات افتخار، ظفر اللہ رحمانی ، صدیق احمد، نعمت اللہ، عبد الرحمن، سید فہیم وغیرہ  کی حاضری میں یہ خاص شعری نشست بحسن و خوبی رات 8.30 بجے معتمد انجمن، پٹیل عبد الرحیم صاحب کے ہد...