اولیاء اللہ سے وابستگی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت* *علامہ سید شاہ عزیز اللہ قادری ودیگر کی حضرت دادے شاہ پیرؒ کے 572ویں سالانہ عرس شریف کی اختتامی تقریب سے خطاب*، *سینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت

*اولیاء اللہ سے وابستگی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت* *علامہ سید شاہ عزیز اللہ قادری ودیگر کی حضرت دادے شاہ پیرؒ کے 572ویں سالانہ عرس شریف کی اختتامی تقریب سے خطاب*، *سینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت*-
نارائن پیٹ، یکم/ جون ( اسٹیٹ سماچار )نبیرۂ حضور پیرانِ پیر غوثِ اعظم دستگیر رضی اللہ عنہ، حضرت سید شاہ غلام احمد قادری المعروف بہ حضرت دادے شاہ پیر رحمۃ اللہ علیہ ، مستقر نارائن پیٹ ضلع کے 572 ویں سالانہ عرس شریف کی اختتامی تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی ۔ محفلِ قل کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان جلسۂ عظمتِ اولیاء اللہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے برصغیر کے ممتاز عالم دین ، فخرِ نظامیہ ، شہنشاہِ خطابت حضرت علامہ الحاج سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی مجددی افتخاری شیخ العقائد کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو نور سے ، جنات کو آگ سے اور انسان کو مٹی سے پیدا فرمایا ، اور انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ عطا کیا۔ انہوں نے خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وصحبہ وسلم کی بیان کردہ پیشین گوئیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربِ قیامت کے جن آثار و علامات کی نشاندہی فرمائی تھی ان میں بیشتر ظاہر ہوچکی ہیں، جبکہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کا ظہور ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ، دجال اور یاجوج ماجوج کا خروج ابھی باقی ہے ۔ انہوں نے عالمِ برزخ ، عالمِ ناسوت ، عالمِ ملکوت اور اولیائے کرام کے بلند مقامات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ اولیائے اللہ ، اللہ تعالیٰ کے محبوب بندے ہوتے ہیں ، جنہیں دنیا و آخرت میں خصوصی انعامات و اکرامات حاصل ہوتے ہیں۔ علامہ عزیز اللہ قادری نے کہا کہ اولیاء اللہ دنیا میں غیبت ، حسد ، کینہ ، فتنہ و فساد سے مکمل اجتناب کرتے ہوئے رضائے الٰہی کے حصول میں زندگی بسر کرتے ہیں ، اسی لئے نہ انہیں پل صراط کا خوف ہوتا ہے ، نہ قبر کا، نہ میدانِ محشر کا ۔ انہوں نے کہا کہ قبروں میں آرام فرما اولیائے کرام اپنے مزاروں پر آنے والے زائرین کے لئے دعائیں کرتے ہیں اور بارگاہِ الٰہی میں ان کے حق میں دعاگو رہتے ہیں جومستجابِ بارگاہِ الہی ہواکرتی ہیں ۔ مہمانِ خصوصی بھارت سیوا رتن ایوارڈ یافتہ، اسد العلماء، تنویرِ صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء و مشائخ بورڈ محبوب نگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے اللہ کے دامن سے وابستگی ہی دنیا و آخرت میں سرخروئی اور نجات کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سید شاہ غلام احمد قادری المعروف حضرت دادے شاہ پیر رحمۃ اللہ علیہ تقریباً ساڑھے چھ صدی قبل بغداد شریف عراق سے ملک بھارت تشریف لاکر نارائن پیٹ میں دین اسلام کی اشاعت و تبلیغ اور بندگانِ خدا کی رہنمائی کا عظیم ناقابل فراموش عظیم فریضہ انجام دیا ۔حضرت مولانا سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین قطب نارائن پیٹ حضرت سید شاہ تقی الدین سبز پوش رحمۃ اللہ علیہ نے تقریب کی سرپرستی فرمائی -، جبکہ حضرت مولانا سید شاہ محسن احمد قادری المعروف بہ  محسن بابا قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت دادے شاہ پیرؒ نے نعتِ پاک پیش کرتے ہوئے جملہ علماء و مشائخ کا خیر مقدم کیا۔
حضرت مولانا حافظ مفتی محمد شفاعت علی نقشبندی صدر المدرسین دارالعلوم دینیہ جامع مسجد نارائن پیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بڑی سعادت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے برگزیدہ بندوں سے وابستگی اور ان کی صحبت اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ حضرت مولانا حافظ مفتی فاروق بن مخاشن نظامی مولوی کامل جامعہ نظامیہ نائب قاضی نارائن پیٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کے لئے علماء کرام اور اللہ والوں سے مضبوط تعلق قائم رکھنا وقت کی سب سے بڑی اور اہم ترین ضرورت ہے۔تقریب میں اولادِ امجاد کعبۂ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کے خانوادے سے حضرت مولانا سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی المعروف رحمت بابا بندہ نوازی چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل ، حضرت مولانا سید شاہ خلیل احمد قادری برادر کلاں سجادہ نشین حضرت سید دادے شاہ پیر قادریؒ ، حضرت مولانا حافظ سید شاہ یونس قادری برادر سجادہ نشین سگر شریف ، الحاج محمد رفیق پٹیل، جناب سید محمود حسینی سابق کونسلر ، محمد غوث قادری انجینئر ، ڈاکٹر لیاقت نقشبندی، محمد معین مازن انصاری ، حافظ محمد غوث پاشاہ اور دیگر ممتاز شخصیات شریک رہیں -اس روحانی و نورانی اجتماع میں سینکڑوں مرد و خواتین نے بلا لحاظ مذہب و ملت شرکت کی۔ اختتام پر صلوٰۃ و سلام ، فاتحہ خوانی ، گُڑ اور اصلی گھی کی کھیر کے علاوہ بہترین بریانی کا وسیع انتظام کیا گیا ، جسے شرکاء نے عقیدت و محبت کے ساتھ تناول  طعام سے بھرپور استفادہ کیا - جلسہ کا آغاز قراءت کلام پاک سے جلسہء عظمت اولیاءاللہ کا آغاز ہوا - مولانا حافظ محمد قتال احمد قادری و دیگر نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہ نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی-

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت