*میلوشارم: دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع رانی پیٹ کی نئی کلکٹر کا خیرمقدم*


*میلوشارم: دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع رانی پیٹ کی نئی کلکٹر کا خیرمقدم*
*محمد رضوان اللہ کی رپورٹ*  
میلوشارم کی معروف سماجی تنظیم دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر کے۔ محمد ایوب کی قیادت میں ضلع رانی پیٹ کی نئی ضلع کلکٹر محترمہ نا۔ پریا روی چندرن، آئی اے ایس سے خیر سگالی ملاقات کی۔

اس موقع پر وفد نے ضلع کلکٹر کو شال پیش کر کے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران میلوشارم اور اطراف کے علاقوں کے عوامی مسائل اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ضلع کلکٹر نے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع کلکٹر کا شکریہ ادا کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ ان کی قیادت میں ضلع مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اس ملاقات میں ایسوسی ایشن کے صدر کے۔ محمد ایوب کے علاوہ نشاط احمد، محمد فہیم اور دیگر عہدیداران و اراکین بھی شریک تھے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت