*ڈاکٹر نعیم الرحمن کی کاوشیں رنگ لائیں: 6 اضلاع کے اردو اسکولوں میں تعلیمی سال کے آغاز پر ہی نصابی کتب تقسیم*

*ڈاکٹر نعیم الرحمن کی کاوشیں رنگ لائیں: 6 اضلاع کے اردو اسکولوں میں تعلیمی سال کے آغاز پر ہی نصابی کتب تقسیم*
*راني پیٹ، 3 جون 2026:* تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد نعیم الرحمن کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں رواں تعلیمی سال کے آغاز ہی میں ویلور، رانی پیٹ، تروپتھور، کرشن گری، دھرم پوری اور تروونّاملئی اضلاع کے سرکاری اردو میڈیم اسکولوں کو اردو نصابی کتابیں فراہم کر دی گئیں۔

اس اقدام پر تمام اردو اساتذہ نے ڈائریکٹر اسکولی تعلیم، ڈائریکٹر ابتدائی تعلیم اور ڈاکٹر نعیم الرحمن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

اساتذہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح بروقت اردو کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

*ٹی محمد رضوان اللہ*  
جوائنٹ سیکریٹری، تمل ناڈو اردو اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن  
نائب صدر، تمل ناڈو ابتدائی و مڈل اسکول گریجویٹ ٹیچرس ایسوسی ایشن  
ایگزیکٹو ممبر، تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی  
رابطہ: 9865120223

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت