*تلنگانہ کے معروف بزرگ حضرت سید یوسف شاہ قادریؒ نبیرہء پیران پیرؓ کے عرس شریف کی تقریبات کا آغاز*

*تلنگانہ کے معروف بزرگ حضرت سید یوسف شاہ قادریؒ نبیرہء پیران پیرؓ کے عرس شریف کی تقریبات کا آغاز*
*شرزہ خان پیٹ میں روحانی اجتماع ، عقیدت مندوں کی کثیر تعداد میں شرکت*
محبوب نگر-9 /جون ( مولانا محسن پاشاہ قادری ):سابق ضلع محبوب نگر کے موجودہ ضلع نارائن پیٹ کے منڈل کوسگی کے تاریخی مقام شرزہ خان پیٹ میں عظیم روحانی شخصیت نبیرہء حضور پیران پیر حضرت سیدنا غوث الاعظم دستگیر رضی اللہ عنہ حضرت سید یوسف شاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس شریف کی تقریبات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ شروع ہو چکی ہیں ۔ اس موقع پر ریاست تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، مہاراشٹرا  اور ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت جاری ہے۔
عرس شریف کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 21 ذو الحجۃ الحرام 1447ھ بمطابق 8 /جون 2026 تا 16 / جون  بروز پیر تا منگل عرس شریف تقاریب منائی جائینگی -بروز پیر 8 / جون شام دودھ باؤلی حیدر آباد ، کوسگی ، پوتی پلی ، پولے پلی ،حکیم پیٹھ ، تُرکا پور اور کوڑنگل سے جلوس صندل مالی شام 4 بجے برآمد ہوکر درگاہ شریف بارگاہ عالیہ پہنچکر خدمت صندل مالی انجام دی گئی- عرس شریف کی تقریبات کے سلسلے میں مختلف مذہبی ، روحانی اور سماجی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ ملک کے نامور علماء کرام ، مشائخ عِظام ، نعت خواں حضرات اور قوال حضرات اپنے مخصوص انداز میں عقیدت و محبت کا غیر معمولی نذرانہء عقیدت پیش کرینگے۔
عرس شریف کی اختتامی تقریبات 29 ذی الحجہ 1447ھ بمطابق 16 جون 2026 کو منعقد ہوگی، جن میں محفل سماع ( قوالی )، دعائیہ مجلس اور خصوصی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر زائرین کے لئے تناول طعام اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔
عرس شریف انتظامیہ نے تمام عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عرس شریف میں شرکت کرکے بزرگِان دین کے فیوض و برکات سے مستفید ہوں اور پروگرام کے دوران نظم و ضبط کا خصوصی خیال رکھیں۔ بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر نے بتایا کہ آپ سرہانے آپ رحمہ اللہ کے والد ماجدؒ اور پیر و مرشدؒ مدفون ہیں جو مزار پاک سے مربوط تھیں پچھلے چالیس سال کے دوران دونوں سرہانے کی مزارات پیچھے ہٹتے ہٹتے کافی دور چلی گئی ہیں، اس بارگاہ پر اورنگ زیب عالمگیر رحمہ اللہ نے حاضری دے کر ایک تین گنبد والی مسجد تعمیر کروائ اور حضرت سید یوسف شاہ قادری رحمہ اللہ سے خوب اکتساب فیض بھی حاصل کیا ہے الحمدللہ آپ کا آستانہء عالیہ مرکز علم وعرفان روحانیت ، محبت اور اخوت کا عظیم مرکزحضرت سید یوسف شاہ قادریؒ کی درگاہ شریف کئی صدیوں یعنیء عرصۂ دراز سے علمی و روحانی فیض کا مرکز رہی ہے ، جہاں ہر سال عرس شریف کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی ، بھائی چارہ اور صوفیانہ تعلیمات کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ عرس شریف کی یہ تقریبات علاقے میں روحانی بیداری اور سماجی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ہمارا کئی عرصوں سے صندل مالی کے موقعہ پر ہم بھی اور ہزارہا فرزندان توحید نے مشاہدہ کیا ہیکہ آپ کے بارگاہ اقدس میں موجود سینکڑوں سال کے وسیع وعریض درخت پر ایک سانپ حاضری دیا کرتا ہے بعد صندل مالی وہ سانپ غائب ہوجاتا ہے الحمدللہ یہ کرامت کا سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے -

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت