*چنئی: وزیر تعلیم سے اردو اکیڈمی کے وائس چیئرمین کی ملاقات، اردو اسکولوں کے مسائل پر یادداشت پیش*
*چنئی: وزیر تعلیم سے اردو اکیڈمی کے وائس چیئرمین کی ملاقات، اردو اسکولوں کے مسائل پر یادداشت پیش*
چنئی، 3 جون 2026: تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد نعیم الرحمن نے آج محترم وزیر برائے اسکولی تعلیم جناب راج موہن سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر نعیم الرحمن نے سرکاری اردو میڈیم اسکولوں اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کو درپیش مختلف مسائل پر مشتمل ایک یادداشت وزیرِ موصوف کو پیش کی۔
محترم وزیر تعلیم نے یادداشت کا بغور مطالعہ کیا اور مسائل کو پوری توجہ سے سنا۔ انہوں نے ڈائریکٹر اسکولی تعلیم اور ڈائریکٹر ابتدائی تعلیم سے بات کر کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کا یقین دلایا۔
محترم وزیر سے یہ ملاقات انتہائی کامیاب رہی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں