نیا ہجری سال 1448ھ کی آمد پر میرؔبیدری ، بیدر،کرناٹک ٖ

نیا ہجری سال 1448ھ کی
 آمد پر 
میرؔبیدری ، بیدر،کرناٹک 
ٖ
میاں تم کروگے نئے سال میں کیا 
ہاں خود سے ملوگے نئے سال میں کیا

نہ مڑکے ہی دیکھا، پرانے سفر میں 
مرا ساتھ لوگے نئے سال میں کیا

بلاتا ہے رستہ اَدب کا تمہیں بھی 
وہ رستہ چلوگے نئے سال میں کیا

جو گھیرا گیا ہے حسینی قبیلہ 
اسے توڑ دوگے نئے سال میں کیا 

مدارت بھی اس کی مگر چھوڑ بیٹھے 
سلام اب کروگے نئے سال میں کیا

جوگزراگذر ہی گیا سال یارو
کہیں پھر ملو گے نئے سال میںکیا

چلے دین کا کارواں بھی مسلسل 
سفر پھر کروگے نئے سال میںکیا

یزیدوں نے تو کام اپنا کیا میرؔ 
یہ ماتم کروگے نئے سال میں کیا

تبصرے

  1. بلاتا ہے رستہ ادب کا...

    جو گھیرا گیا ہے......

    چلے دین کا کارواں......

    یزید نے تو کام.......

    بہت خوب
    بہت خوب محترم

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

*ہلکٹہ شریف میں اعراس شریف کے انتظامات کوقطعیت*-

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

دُخترِ اسدالعلماء کے عقد اور ولیمہ مسنونہ میں سینکڑوں علماء مشائخ اور ایڈیٹر اِن چیف روزنامہ منصف الحاج محمد عبدالجلیل صاحب کی شرکت