*ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ صدر اردو مکل کٹچی فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے*
*ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ صدر اردو مکل کٹچی فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے*
*چنئی:* یو ایم کے کے صدر اور بین الاقوامی یونانی معالج ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ فریضۂ حج ادا کرنے کے بعد بخیر و عافیت وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے انہیں حج کی سعادت حاصل ہوئی اور رب کریم نے حج کے تمام مناسک آسانی سے مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔
انہوں نے کہا کہ بیت اللہ شریف کی حاضری اور حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے کے بعد وہ صحت و عافیت کے ساتھ وطن واپس پہنچے ہیں۔
ڈاکٹر عبیداللہ بیگ نے تمام اہلِ خانہ، دوستوں، احباب اور خیر خواہوں سے درخواست کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے حج کو حجِ مبرور قبول فرمائے، عبادات میں اخلاص عطا کرے اور ہمیشہ اپنی رضا کے راستے پر قائم رکھے۔
*از جانب: ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ*
بین الاقوامی یونانی معالج
صدر، یو ایم کے (UMK)
بین الاقوامی سفیر برائے امن
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں