اشاعتیں

نومبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

گلبرگہ میں ایک روزہ عظیم الشان جشن شیخ دکنؒ و اجتماعی شادیوں کا انعقاد

تصویر
گلبرگہ میں ایک روزہ عظیم الشان جشن شیخ دکنؒ و اجتماعی شادیوں کا انعقاد      بیدر28/ نومبر(نامہ نگار) جناب عبدالقیوم سالارجنگ کی اطلاع کے بموجب تقدس مآب حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکنؒ گلبرگہ کے زیر صدارت 20رجب المرجب 1447ھ م 10جنوری 2026ء بروز ہفتہ بمقام سماع خانہ بارگاہ حضرت شیخ دکن ؒ گلبرگہ میں ایک روزہ  جشن شیخِ دکنؒ و اجتماعی شادیوں کا انعقاد عمل میں آئے گا۔  بعدنمازِ مغرب اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوگی۔ نکاح کے فوراً تناول طعام کا اہتمام رہے گا۔بعد نمازِ عشاء تقدس مآب حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکنؒ کو تہنیت پیش کی جائے گی۔بعدازاں محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا۔تقریب میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے تقدس مآب حضرت سیّد شاہ حسن شبیر حسینی عقیل بابا صاحب قبلہ سجادہ نشین روضہ منورہ خورد گلبرگہ، تقدس مآب حضرت سیّد شاہ عامر سقاف مقبل سادات قادری صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہِ سقافیہؒ سقاف روضہ بیجاپور، تقدس مآب حضرت سیّد شاہ حسام الدین حسینی تیغ برہ...

نہایت افسوس کا مقام حضرت عزیز بلگامی نہیں رہے۔

تصویر
آہ.....! انا للہ وانا الیہ راجعون!  نہایت افسوس کا مقام نہایت ہی افسوس اور دکھ کے ساتھ یہ خبر ملی کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر، ادیب اور کالم نگار عزیز بلگامی صاحب آج صبح 28 نومبر 2025 بعد نماز فجر بنگلور میں اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی وفات اُردو ادب خصوصاً شاعری کے میدان میں ایک بڑا خلا پیدا کر گئی ہے۔ ان کی آواز، دلنشین ترنم، اور کلام کا معیار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عزیز بلگامی صاحب نے نعت، غزل، اور اسلامی ادب کے حوالے سے جو گراں قدر خدمات انجام دیں، وہ ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی حسنات کو قبول فرمائے اور سیئات سے درگزر فرمائے۔ ان کے تمام لواحقین، پسماندگان، اور محبین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نائب صدرڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نےعزت مآب وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، کووی۔ چیژین سے کی ملاقات

تصویر
تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نائب صدرڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نےعزت مآب وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، کووی۔ چیژین سے کی ملاقات تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نے آج بروز بدھ26 November  نومبر 2025 کو تمل ناڈو کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم عزت مآب کووی۔ چیژین سے بالمشافہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے تین اہم التوا مطالبات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی جن میں: 1. اکیڈمی کے فنڈز کی اجرائی 2. اردو اکیڈمی کے دفتر میں اسٹاف کی تقرری 3. ممبر سیکریٹری اور دیگر انتظامی مسائل کے حل سے متعلق گزارشات ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نے تمام نکات وزیر موصوف کے سامنے پیش کیے۔ وزیر محترم نے پوری توجہ اور سنجیدگی کے ساتھ تمام امور کو سنا اور جلد از جلد ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ یہ خبر اردو حلقوں کے لیے نہایت حوصلہ افزا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی یقین دلایا کہ اردو زبان کی ترقی اور فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون آئندہ بھی جاری رہیں گے اور اکیڈمی کی ضروریات پوری کرنے میں کسی قسم کی کمی نہیں رہنے دی جائے گی۔ ملاقات کے دوران، صوبے کے مختلف تعلیمی...

اپنے پڑوسی سے مل کر اپنے زندہ ہونے کاثبوت دیں ایس۔امین الحسن نائب امیرجماعت اسلامی ہند کاجامع مسجد بیدر سے پیغام

تصویر
اپنے پڑوسی سے مل کر اپنے زندہ ہونے کاثبوت دیں  ایس۔امین الحسن نائب امیرجماعت اسلامی ہند کاجامع مسجد بیدر سے پیغام  بیدر۔ 24/نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری)”آج کا انسان جب کہ اپنی ذات کے محور پر گھوم رہاہے، اس کو اس محور سے ہٹاکر سماجی ذمہ داریوں کی طرف لانا ہوگا۔ کسی زمانے میں دوپڑوسیوں کے درمیان مشترک دیواریں ہواکرتی تھیں۔ان دیواروں میں ایک کھڑکی ہواکرتی تھی جس سے آپس میں دونوں گھروں کے لوگ اشیاء کا لین دین ہی نہیں کرتے تھے بلکہ خیرخیریت بھی دریافت کرلیاکرتے تھے“ ان خیالات کا اظہار دہلی سے تشریف لائے مہمان خصوصی محترم جناب ایس امین الحسن نائب امیر جماعت اسلامی ہند نے جامع مسجد بیدر میں جماعت اسلامی ہندبیدر کے عظیم الشان خطاب عام سے کیاجس میں مردوخواتین کی کثیرتعداد موجودتھی۔ موصوف نے اپنے پرجوش اور خوبصورت خطاب میں سورہ النساء کی آیت 36کی تلاوت کی اور کہاکہ شہروں کی بات تو ہوتی رہتی ہے لیکن اب دیہاتوں میں بھی ایک دوسرے سے اجنبیت کی فضا نظر آتی ہے۔ انھوں نے مذکورہ آیت کی مجموعی ترجمانی کی اور پڑوس کی تین اقسام کا تجزیہ پیش کیا۔ انھوں نے رشتہ دار پڑوسی، اجنبی پڑوسی او...

ریاست ٹمل ناڈو کی جملہ اردو ادبی انجمنوں کے شاندار وفاق متحدہ اردو تنظیم ٹمل ناڈو کا تاریخی افتتاح،

تصویر
ریاست ٹمل ناڈو کی جملہ اردو ادبی انجمنوں کے شاندار وفاق  متحدہ اردو تنظیم ٹمل ناڈو کا تاریخی افتتاح، اسانغنی مشتاق رفیقی، وانم باڑی ریاست ٹمل ناڈو میں اردو کی ادبی تاریخ لگ بھگ پانچ چھ صدیوں پرانی ہے، اردو کی یہاں شروعات دکنی لہجے کے ساتھ ہوئی تھی اور اس کے اثرات آج بھی یہاں کی بولی جانے والی اردو میں نمایاں ہے۔ اس عرصے میں یہاں کئی مشاہیر ادب پیدا ہوئے جنہوں نے اپنی فکری بصیرتوں سے اردو زبان و ادب کی راہوں میں بساط بھر مشعلیں روشن کیں جو آج بھی ریاست کےادبی افق پر ستاروں کی طرح روشنیاں بکھیر رہی ہیں۔ ماضیء قریب میں آزادی اور تقسیم سے پہلے شہر مدراس جو آج چنئی کے نام سے جانا جاتا ہے اردو زبان و ادب کا ایک گڑھ رہ چکا ہے، اس  میں علامہ اقبال جیسی شخصیت نے حاضر ہوکر علم ودانش سے  بھر پور شاہکار خطبات پیش کیں جن کی آج بھی ایک تاریخی حیثیت ہے۔ آزادی کے بعد  ریاست مدراس میں اردو کو جس طرح کنارے لگایا گیا اور اُس سے جڑے اداروں کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک تلخ تاریخ ہے اور پھر لسانی بنیادوں پر ریاستوں کی تقسیم کے بعد ریاست ٹمل ناڈو میں اردو گویا پچھڑتی چلی گئی۔ کئی ...

ہمارا پڑوسی (دکنی لب ولہجے میں)

تصویر
ہمارا پڑوسی  (دکنی لب ولہجے میں)  میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک  پڑوسی پڑوسی ہمارا پڑوسی  یہ شوگر، وہ بی پی کمارا پڑوسی  صحافی ہے دکنی کا سچا پڑوسی  جو شاعر ہے ہنگا وہ بھُکّا پڑوسی  پڑوسی وہ کالا تو بھاگا پڑوسی مگر آچکی ہیں یہ خالہ پڑوسی جو ٹیچر ہے میکو پڑایا پڑوسی  جو انجینئر ہے، ستارا پڑوسی  جو دائیں ہے دیکھو، وہ کنگوس ہی ہے   جوبائیں ہے عالم ہی ہنگا پڑوسی  جو بہرا ہے اس کی کہانی الگ ہے  چلے گا نہیں یہ کھٹارا پڑوسی  پڑوسن تو اونچی ہے پریوں کے جیسی  تو شوہر کو کہناہے گِڈّا پڑوسی  پڑوسی کی تعریف بالکل یہی ہے جو دِکتا ہے ہم کو وہ اُتّا پڑوسی   دکاں ہے کرانے کی، وہ بیچے گامال  خریدو، پتہ ہو،ہے مھنگا پڑوسی بنائے گا بکرا، کسی کو وہ مرغا بڑا یار لیڈر ہے چھرّا پڑوسی ملے اس سے ہنگے، کبھی دیکھا بھی ہو بہت گالیاں منہ سے دیتا پڑوسی    وہ آگے جو بھی ہے مقرر بڑا ہے  کہ چوراہے پر ہی پکارا پڑوسی  ذرا تم بتاؤ کہ کیا سونچتیں سوب اٹھانے کو بیٹھیوں میں نخرا پڑوسی  ہیں داماد بھی میر...

نظم ”ہمارے بچے“

تصویر
نظم ”ہمارے بچے“ میرؔبیدری،بیدر،کرناٹک   فاعلاتن فاعلن   یہ ہمارے بچے ہیں  سچے سچے، دل سے ہیں  ہم نے ان کو پرکھاہے                                   یہ بھی ہم کو  دیکھے ہیں  ہے مقدر جاگنا                                        جلد کیسے سوتے ہیں  گھس پڑے گوگل میں یہ                 کام کرنے نکلے ہیں  خود سے آگے بهاگے نئیں                  ملتا ہوگا کھاتے نئیں  رات بھر مصروف تھے                       صبح آئی جاگے نئیں  ہیں عجب مشغول یہ                                گھر میں دیکھو رہتے نئیں  پیا س لگتی ہے اِنھیں...

بچوں کا روشن مستقبل , یومِ اطفال کی اہمیت اور چچا نہرو کا پیغام

تصویر
بچوں کا روشن مستقبل , یومِ اطفال کی اہمیت اور چچا نہرو کا پیغام از:الطاف آمبوری دنیا بھر میں یومِ اطفال (Children’s Day) بچوں کے حقوق، تعلیم، صحت اور خوشحال مستقبل کے عزم کو تازہ کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ ان کی صحیح تربیت اور نگہداشت ہی ایک مضبوط اور باوقار معاشرے کی بنیاد بنتی ہے۔ ہندوستان میں ہر سال 14 نومبر کو یومِ اطفال منایا جاتا ہے۔ یہ تاریخ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی سالگرہ ہے۔ نہرو بچوں سے بے حد محبت رکھتے تھے، اسی لیے انہیں چچا نہرو کہا جاتا ہے۔ ان کا مشہور قول ہے: "آج کے بچے کل کا مستقبل ہیں۔" نہرو بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور جسمانی تربیت کو ملک کی ترقی کا بنیادی ذریعہ سمجھتے تھے۔ اسی نسبت سے ان کی سالگرہ کو یومِ اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ: ہر بچہ تعلیم، صحت اور تحفظ کا بنیادی حق رکھتا ہے۔ بچوں کو ہر طرح کے تشدد، جبری مشقت اور استحصال سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ بچوں کی شخصیت سازی کے لیے محبت، توجہ اور صحت مند ماحول ناگزیر ہے۔ ان کے اندر موجود صلاحیتوں ...

پڑوسی۔ اشعار کے آئینے میں محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر،کرناٹک

تصویر
پڑوسی۔ اشعار کے آئینے میں  محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر،کرناٹک  گوپال داس نیرج ؔکاانتہائی نازک اور خوشبوپھیلانے والا شعر پڑوسی سے متعلق کچھ یوں ہے    ؎ جس کی خوشبو سے مہک جائے پڑوسی کابھی گھر  پھول اس قسم کاہرسمت کھلایاجائے  کیف بھوپالی کازمانہ خطوط کازمانہ تھا۔ خط آتے تھے تو دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہوجاتی تھیں،اور اگر کوئی خود پڑوس کو خط بھیج دے تو اس کی کیفیت اس شعر میں بیان کی گئی ہے    ؎ دل ناداں نہ دھڑک، اے دل ناداں نہ دھڑک  کوئی خط لے کے پڑوسی کے گھر آیا ہوگا  اسی انداز کا ایک شعرمسعودہ حیات کا ملاحظہ کیجئے، جس میں خط کی جگہ محبوب کااحسا س ہوتاہے   ؎ جب شام ِ ملاقات پڑوسی کے مکاں سے  آواز کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو  پڑوس اور پڑوس کے جھگڑے عام بات ہے۔ کوئی پڑوسی ایک دوسرے سے مطمئن نہیں ہے۔ بلکہ یوں کہاجائے کہ کسی نے اپنے پڑوسی کو سکون سے نہیں رکھاہے اور نہ ہی خود سکون واطمینان سے رہ رہاہے۔ منظربھوپالی کہتے ہیں   ؎ ہوگیا اپنے پڑوسی کاپڑوسی دشمن  آدمیت بھی یہاں نذرِ فسادات ہوئی  اقبا...

ہمسایہ- افسانہ

تصویر
آصف بالسنگ نوباغ،  بیجاپور، کرناٹک ہمسایہ- افسانہ ملک گیر میں  غم، خوف ،اضطراب اور سَراسِیمْگی کا ماحول برپا ہوا تھا ۔ جو شائد اس قبل دیکھاگیا ہو۔سیاستدانوں نے عوام میں ہندو مسلم کے تحت ایسا زہر   گھول د یا تھا کہ  عام  ہو  کہ خاص، تعلیم یافتہ ہو کہ انپڑھ سب اس زہر کو امرت سمجھ کر پی  رہے تھے۔  نفرت دل و دماغ  میں ایسے  سیرایت کر دی گئی  کہ سوچنے سمجھنے  کی قوت  مفقود ہو گئی تھی۔  دینا ناتھ  اور رئیس  خاں  ایسی ہی تحریک کے  پیروکار تھےجن میں دینا ناتھ  ہندو تحریک   اور رئیس  خاں مسلم  تحریک کا     ۔  وہ اپنے اپنے   مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ، دینا ناتھ اپنے آپ کو  کٹر ہندو کہنے   پر فخر کرتا  اور  رئیس   خاں    کٹر   مسلمان کہنے   پر فخر  جتاتا   رہتا۔ جس محلے میں  یہ دونوں  رہتے تھے  ان کے ہمسائے میں مولوی جلیل بھی رہا کرتے تھے۔مولوی صاحب اور دینا ناتھ کے والد دیا شنکر میں ...

تقریباً 60لاکھ روپئے انعام والا بکر پرائز 2025 ڈیوڈسلے کے ناول ”فلیش“ نے جیت لیا

تصویر
تقریباً 60لاکھ روپئے انعام والا  بکر پرائز 2025  ڈیوڈسلے کے ناول ”فلیش“ نے جیت لیا  بیدر۔ 11/نومبر (پریس نوٹ) ڈیوڈ سلے کینیڈا میں پیدا ہوا اور وہ لبنان، بیلجیم، ہنگری اور برطانیہ میں مقیم رہا، اس کے ناول ”فلیش“ نے آج 11/نومبر کو بکر پرائز 2025؁ء جیت لیاہے۔ یہ سال 2025؁ء کا بہترین ناول قرار دیاگیاہے۔ اسی کے ساتھ  پرائز کے فاتح کو 50ہزار پاؤنڈ تقریباً60لاکھ روپئے کاچیک ملتاہے۔ یہ ادب کی دنیا میں ایک انتہائی باوقار اعزاز سمجھاجاتاہے۔ بکرپرائز دوقسم کے ہوتے ہیں۔ ایک بکر پرائز وہ جو ڈیوڈسلے کو ملا ہے۔ دوسرا انٹرنیشنل بکر پرائزہے جو کرناٹک کی بانومشتاق کو ملا ہے۔ یہ بات بانومشتاق کی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے محمدیوسف رحیم بیدری نے کہی اور ڈیوڈسلے کومبارک باد دیتے ہوئے اس بات کابھی اظہا رکیاہے کہ ناول کامواد کس قدر فحش یا مشرقی اقدار سے کتنی دوری پر ہے، یہاں میں بات نہیں کروں گا۔ ہم ادیب و شاعر، ناول نگار اور نقاد جس دنیا میں رہ رہے ہیں، اس دنیا میں ہونے والی ادبی سرگرمی بہرحال ہمیں اور ہمارے ادب کو متاثر کرے گی۔ چاہے  وہ ادب ہم اردویادکنی زبان میں...

بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب

تصویر
بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول کے معلم جناب احسان اللہ رومی کے عمرہ سفر پر دعائیہ تقریب   آمبور (نمائندہ خصوصی): بانگی حیات باشاہ صاحب اسکول و مدرسۂ دینات، شہرِ آمبور کے قدیم اور معروف اردو تعلیمی اداروں میں شمار ہوتے ہیں جو بانگی پرویز اکبر صاحب کی سرپرستی میں تعلیمی و دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسی ادارے کے معلم جناب احسان اللہ رومی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرہ کے مقدس سفر پر روانہ ہونے سے قبل اسکول میں ایک پُرنور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت جناب سید مجیب صاحب، بی۔ای۔او (اردو) نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض ہیڈماسٹر الطاف احمد نے انجام دیے۔ اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کے سابق میرِ مدرسین ڈاکٹر فصل اللہ انترجامی، سید نظام الدین صاحب، اور مدرسۂ دینات کے ہیڈماسٹر جناب کے۔ بابو صاحب مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ پروگرام کا آغاز حافظ کفیل کی خوش الحان تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ جناب کریم باشاہ صاحب نے استقبالیہ پیش کیا، جس کے بعد مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ معلم احسان اللہ رومی کی تعلیمی و...

اکامہادیوی وومنس ڈگری کالج بیدرمیں جوش وخروش کے ساتھ عالمی یوم اردو اور یوم تعلیم منایاگیا

تصویر
اکامہادیوی وومنس ڈگری کالج بیدرمیں جوش وخروش کے ساتھ  عالمی یوم اردو اور یوم تعلیم منایاگیا  بیدر۔ 11/نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری)11/نومبر کو امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش کو یوم تعلیم اور شاعر ِ مشرق علامہ اقبال کی پیدائش پر ہونے والے ”عالمی یوم ِ اردو“ایک ساتھ اکامہادیوی وومنس ڈگری کالج بیدر میں منایاگیا۔ اس جلسہ کے مہمان خصوصی جناب سید محمد حسینی مؤظف ٹیچر اور محب اردو نے مولانا ابوالکلام آزاد کی ادبی خدمات، جدوجہد آزادی میں ان کے رول اور ملک کے لئے قربانیوں اور انسانیت کے لئے کی گئی ان کی کاوشوں کاحوالہ دیتے ہوئے کالج کی طالبات کو بڑے ہی موثر انداز میں سمجھایا۔ انسانیت، قومی بھائی چارہ اوریوجی سی پر بات کرتے ہوئے اردوزبان کی مٹھاس،  اس کے فروغ اور زبان سے چاہت اور محبت کادرس دیا۔ انھوں نے کہاکہ کوئی زبان کاتعلق کسی ایک فرقے سے نہیں ہوتا۔ ہمیں اردو زبان کے ساتھ ساتھ دیگر زبانیں بھی سیکھناچاہیے۔ جلسہ کی صدارت کررہیں اکامہادی وومنس ڈگری کالج بیدر کی پرنسپل محترمہ رنجنا پاٹل نے طالبات کو اردو زبان کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کو اچھی سنگت اور ا...

حکیم الامت کی شاعری اقوامِ عالم کے لیے سرچشمہ حیاتعالمی یوم اردو کے موقع پر محبانِ اردو گلبرگہ کے زیر اہتمام حافظ عبدالرحیم کا توسیعی خطاب

تصویر
حکیم الامت کی شاعری اقوامِ عالم کے لیے سرچشمہ حیات عالمی یوم اردو کے موقع پر محبانِ اردو گلبرگہ کے زیر اہتمام حافظ عبدالرحیم کا توسیعی خطاب گلبرگہ : 11/ نومبر : (محمدیوسف رحیم بیدری): علامہ اقبال کی شاعری ہمیشہ زندہ رہنے والی شاعری ہے۔ ان کی شاعری محض ایک ذوقِ سخن نہیں، بلکہ عالمی سطح پر ہر قوم کی روحانی، فکری اور عملی حیات کے لیے ایک لازوال سرچشمہ ہے۔ اسی سبب علامہ اقبال کو آفاقی شاعر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اقبال شناس جناب حافظ عبدالرحیم، معلم شعبہ حفاظ، پیس اسلامک اسکول گلبرگہ نے، محبانِ اردو گلبرگہ کے زیر اہتمام اتوار، 9 نومبر 2025 کو منعقدہ عالمی یومِ اردو کے موقع پر 'فکرِ اقبال: جاوید نامہ کے خصوصی حوالے سے' کے زیر عنوان اپنے توسیعی خطاب میں کیا۔ انھوں نے علامہ اقبال کی اس شہرہ آفاق فارسی نظم کی تعبیر و تشریح کرتے ہوئے ان کے فکر و فن کا بصیرت افروز جائزہ پیش کیا۔ انھوں نے وضاحت کی کہ 'جاوید نامہ' فارسی شاعری کا ایک شاہکار اور اقبال کی فکری و فنّی پختگی کا اعلیٰ نمونہ ہے۔ یہ ایک طویل تمثیلی نظم ہے، جس میں اقبال نے عشق، عقل اور حرکت و عم...

گلبرگہ شریف کے جناب خواجہ فریدالدین انعامدار اور ڈاکٹر منظوردکنی کی بیدر آمد

تصویر
گلبرگہ شریف کے جناب خواجہ فریدالدین انعامدار اور ڈاکٹر منظوردکنی کی بیدر آمد  بیدر۔ 11/نومبر (پریس نوٹ) محب ِ اردو، معروف جہد کار، ضلع گلبرگہ اور دیگر اضلاع کے ایوارڈیافتہ خواجہ فریدالدین انعامدار اور گلبرگہ یونیورسٹی کلبرگی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر منظوراحمددکنی کے علاوہ نوجوان ایوارڈیافتہ جناب سراج الدین انعامدار نے 10/نومبر کوگلبرگہ شریف سے بیدر پہنچ کر شاعر وادیب اور اردو صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی صحت کی موجودہ کیفیت دریافت کی۔ان کی شالپوشی اور گلپوشی کی۔ تحفہ میں گلبرگہ کی مال پوری اور پھل پیش کئے۔ تقریباً دوگھنٹہ سے زائد ملاقات میں اردو ادب اور اردو صحافت کے موضوعات زیر بحث آئے۔ اردو والوں کیلئے کرنے کے کام خصوصاً یونیورسٹیوں میں صرف شعبہ ء اردو ہی نہیں بلکہ دیگر ڈپارٹمنٹ پر بھی نظر رکھناضروری ہوجاتاہے۔ صرف شعبہ ء اردوکے لئے کام کرنا درست نہیں۔ دیگر زبانیں بھی ہماری ہیں۔ اسی طرح اردو والے مشاعروں سے ہٹ کر بھی کام انجام دینا چاہیے۔ اردو صحافیوں سے ہماراتعلق بڑھے۔ اسی طرح اردو صحافت کی ترقی ہمارے پیش نظر ہونی چاہیے۔ ڈاکٹر منظوراحمد دک...

مولانا ابوالکلام آزاد: ایک عہد ساز شخصیت، علمی ورثہ اور قومی وژن

تصویر
  مولانا ابوالکلام آزاد: ایک عہد ساز شخصیت، علمی ورثہ اور قومی وژن الطاف آمبوری 1. مولانا ابوالکلام آزاد: ایک عہد ساز شخصیت مولانا ابوالکلام محی الدین احمد آزاد (1888ء – 1958ء) برصغیر کی تاریخ کے ان نادر روزگار شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے اپنی فکری بصیرت، سیاسی عزم، اور علمی گہرائی سے ایک پورے عہد کی تشکیل اور رہنمائی کی۔ وہ بیک وقت ایک برجستہ عالمِ دین، ایک شعلہ بیاں صحافی، ایک کہنہ مشق انشا پرداز، اور ایک بے باک سیاسی رہنما تھے۔ ان کی زندگی ہندوستان کی تحریکِ آزادی، فکری بیداری اور قومی تعمیر کی کہانی ہے۔ مولانا آزاد کی پیدائش 1888ء میں مکہ مکرمہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے روایتی اسلامی علوم کی تعلیم حاصل کی اور کم عمری میں ہی عربی، فارسی اور اردو زبانوں پر مکمل عبور حاصل کر لیا۔ انہوں نے صحافت کو عوامی بیداری اور سیاسی شعور پھیلانے کا ذریعہ بنایا۔ ان کا ہفتہ وار اخبار 'الہلال' (1912ء) اپنے دلیرانہ اور انقلابی لب و لہجے کے باعث بہت جلد مقبول ہوا اور برطانوی سامراج کے خلاف سیاسی جدوجہد میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ آزاد نے تحریکِ آزادی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ متحدہ قو...